منیشا کوئرالہ کی زندگی میں خاص شخص موجود؟
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
90ءکی دہائی کی مشہور بالی وڈ اداکارہ منیشا کوئرالہ نے ڈھکے چھپے الفاظ میں اپنی زندگی میں موجود ایک قریبی شخص کا انکشاف کرکے اپنے فینز کو دنگ کردیا۔
اداکارہ منیشا کوئرالہ ان دنوں اپنے بیانات کے سبب موضوع بحث بنی ہوئی ہیں کبھی انہیں انڈسٹری میں دوہرے معیار پر لب کشائی کرتے دیکھا گیا تو کبھی وہ اپنی ذاتی زندگی پر بات کرکے سب کی توجہ حاصل کرتی نظر آئیں۔
حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے دوران گفتگو یہ انکشاف بھی کرڈالا کہ انکی زندگی میں ایک ایسا شخص موجود ہے جو انکے دل کے بے حد قریب ہے۔
وہ اداکارہ جو اپنی پرسنل لائف کو نجی رکھنا پسند کرتی تھیں انہوں نے حالیہ انٹرویو میں زندگی کی سب سے بڑی کمی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہہ ڈالا کہ کون کہتا ہے کہ میرے پاس کوئی ساتھی نہیں؟
اداکارہ نے خود کو ہی اپنا سب سے قریبی ساتھی قرار دیتے ہوئے کہا کہ’ میں نے اپنی زندگی میں اپنے آپ کے ساتھ سکون حاصل کر لیا ہے، اگر میری زندگی میں کوئی ساتھی آنا ہے، تو میں ایسا کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتی جو میری زندگی کے معیار کو متاثر کرے۔’
منیشا کے مطابق’اگر ساتھی میری زندگی میں بہتری لا سکتا ہے اور میرے ساتھ چل سکتا ہے، تو میں خوش ہوں گی لیکن میں اپنی موجودہ زندگی کو تبدیل نہیں کرنا چاہتی۔’
منیشا کا زندگی کے ساتھی سے متعلق یہ بھی کہنا تھا کہ ‘اگر کسی ساتھ ہونا مقدر میں ہے، تو وہ خود ہی ہو جائے گا، اور وہ ہماری ہم آہنگی پر مبنی ہوگا، میں کسی ساتھی کی تلاش میں نہیں ہوں کیونکہ میری زندگی پہلے ہی مکمل اور بھرپور ہے۔ میں ایک بہترین معیار کی زندگی گزار رہی ہوں اور میں چاہتی ہوں کہ یہ اسی طرح جاری رہے۔’
دوسری جانب منیشا کوئرالہ کے اس بیان نے ان کے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے اور لوگ قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ کیا واقعی ان کی زندگی میں کوئی خاص شخص موجود ہے؟
منیشا کوئرالہ کی ذاتی زندگی کے بارے میں
یاد رہے کہ 19 جون 2010 کو منیشا کوئرالہ نے نیپالی بزنس مین سمراٹ ڈاہل سے شادی کی تھی ،ان کی شادی کٹھمنڈو میں ایک روایتی تقریب کے دوران انجام پائی تھی، بدقسمتی سے ان دونوں کے راستے دو سال بعد 2012 میں جدا ہو گئے تھے۔
اسی سال، منیشا کو اووری کینسر (بیضہ دانی کا کینسر) کی تشخیص ہوئی، جس کے بعد وہ اپنی صحت اور زندگی کے چیلنجز سے نبرد آزما رہیں۔
اپنی علیحدگی اور صحت کے مسائل کے بعد، منیشا نے اپنی ذاتی زندگی کو عوام کی نظروں سے دور اور انتہائی نجی رکھا ہوا ہے۔
ان کی تمام تر توجہ اپنی زندگی کو مثبت اور بھرپور طریقے سے گزارنے پر رہی ہے اور وہ اپنی آزادی اور سکون کو سب سے زیادہ ترجیح دیتی ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: میری زندگی زندگی میں زندگی کے منیشا کو کی زندگی
پڑھیں:
بھارت: وینٹی لیٹر پر زندگی کی جنگ لڑتی خاتون کو بھی ہوس کے پجاریوں نے نہ بخشا
بھارت میں وینٹی لیٹر پر موجود زندگی کی جنگ لڑتی خاتون کو بھی ہوس کے پجاریوں نے نہ بخشا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پرائیوٹ اسپتال کے وینٹی لیٹر پر زیرِ علاج ایئر ہوسٹس نے ڈسچارج ہونے کے بعد اسپتال میں آئی سی یو میں وینٹ پر ہونے کے دوران نامناسب حرکات کا نشانہ بننے کا الزام عائد کیا ہے۔
بھارتی پولیس کے مطابق ایئر ہوسٹس نے الزام عائد کیا ہے کہ 6 اپریل کو گروگرام شہر کے نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (ICU) میں وینٹی لیٹر سپورٹ پر جنسی زیادتی کی گئی۔
خاتون نے 13 اپریل کو اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد اپنے شوہر کو جنسی زیادتی کے بارے میں بتایا جس کے بعد انہوں نے پولیس سے رابطہ کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے 46 سالہ خاتون کی شکایت پر کیس درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، فی الحال اس کیس میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے جبکہ اسپتال کی جانب سے بھی اس معاملے پر کوئی بیان نہیں دیا گیا ہے۔
خاتون کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمے کے مطابق وہ کمپنی کی جانب سے تربیت کے لیے گروگرام آئی تھی اور ایک ہوٹل میں ٹھہری ہوئی تھی، اس دوران طبیعت بگڑنے کے بعد اسے علاج کے لیے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
متاثرہ خاتون نے مقدمے میں الزام عائد کیا ہے کہ علاج کے دوران 6 اپریل کو وہ وینٹی لیٹر پر تھی، اس دوران اسپتال کے کچھ عملے نے جنسی زیادتی کی، جبکہ وہاں 2 نرسیں بھی تھیں، وینٹی لیٹر پر ہونے کی وجہ سے بول نہیں سکتی تھی اور بہت خوفزدہ تھی، واقعے کے وقت بے ہوش بھی تھی۔
Post Views: 3