’’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘‘ کیلئے 62 ارب روپے کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ’’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘‘ کیلئے 62 ارب روپے کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں اپنی چھت اپنا گھر پروگرام سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔دوران اجلاس بریفنگ میں کہا گیا کہ پنجاب بھر میں تقریباً 5 ہزار شہری اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت لون لے چکے ہیں، پروگرام کے تحت 4200 سے زائد مکان تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہیں۔دوران اجلاس وزیر اعلیٰ پنجاب نے ’’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘‘ کیلئے 62 ارب روپے کی منظوری دی۔اس موقع پر مریم نواز شریف نے مئی تک 40 ہزار افراد کو قرض دینے کا ہدف مقرر کر دیا، پروگرام کے لون دینے کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے، انہوں نے لون 15 سے 20 لاکھ کرنے کی تجویز کا جائزہ لینے کا حکم بھی دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ روڈا اور ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ کے اشتراک سے نادار خاندانوں کو بھی بنے بنائے گھر ملیں گے، چاہتی ہوں ہر بے گھر کے پاس اپنی چھت ہو، اپنا گھر ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران بجلی ٹیرف کے تعین کیلئے سالانہ ری بیسنگ کی سمری منظور کر لی گئی ، ری بیسنگ کیلئے نیپرا کو سالانہ پالیسی گائیڈ لائنز جاری کی جائیں گی ۔
تفصیلات کے مطابق ای سی سی نے ٹیرف کی ری بیسنگ کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے کرنے کی ہدایت کر دی ہے ، پاور ڈویژن پالیسی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کیلئے نیپرا سے رجوع کرے گی ۔
ای سی سی اجلاس میں وزارت خارجہ کیلئے 9 کروڑ روپے سے زیادہ کی تکنیکی گرانٹ منظور کر لی گئی ہے ، رقم پی اے ایف اور پی آئی اےکو آپریشنل استعداد کار بڑھانے کیلئے دی جائے گی ، ایف سی نارتھ کی آپریشنل ضروریات کیلئے 94 کروڑ روپے جبکہ گوادر بندر گارہ کے ذریعے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو حاصل بینک گارنٹی واپس لینے کی منظوری دیدی گئی ہے ۔
ای سی سی اجلاس میں نیشنل فوڈ سیفٹی پلانٹ ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کیلئے فنڈز کی منظوری دیدی گئی ہے ، اتھارٹی کےقیام کیلئے 91 کروڑ روپے کی گرانٹ کی تکنیکی گرانٹ منظور کی گئی ہے ، اسٹیل ملز ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے 93 کروڑکی گرانٹ منظور کی گئی ہے ۔یہ فنڈز پہلے سے منظور شدہ 3.5 ارب روپے میں سے فراہم کئے جائیں گے۔