حمل:
21 مارچ تا 21 اپریل
مشکل وقت ایک آزمائش ہے، دماغ ٹھنڈا رکھیں اور ہر قدم پھونک پھونک کر اٹھائیں۔ کسی بھی معاملے میں لاپرواہی اور غصے سے کام لینا نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ صحت کے معاملات بھی پریشان کررہے ہیں۔ تبدیلی کی ضرورت ہے۔ ممکن ہوسکے تو تفریحی سفر کیجئے۔ گھر والوں کے ساتھ زیادہ وقت گزاریں۔
ثور:
22 اپریل تا 20 مئی
وقت اگر موقع دے رہا ہے تو اس سے فائدہ اٹھائیں، وقت کی قدر کرنا سیکھیں، قسمت بار بار موقع فراہم نہیں کرتی۔ مالی اور خانگی معاملات میں جو پریشانیاں پچھلے دنوں سے ہیں وہ صورتحال بہتر ہونے کی امید ہے۔ صدقہ دینے کا عمل جاری رکھیں۔
جوزا:
21 مئی تا 21 جون
مخالفین بہت ہیں لیکن کوئی آپ کو نقصان نہیں پہنچا پائے گا۔ ثابت قدمی اور مستقل مزاجی سے اچھے نتائج حاصل ہوں گے۔ حالات موافق ہیں اس لیے رکے ہوئے منصوبوں کی ابتدا کےلیے مناسب وقت ہے۔ کئی اہم راستے کھلے ہوئے ہیں آپ کا درست انتخاب معاملات کی نہج سنبھال سکتا ہے۔ سوچ سمجھ کر فیصلہ لیجئے۔ جلد بازی کی ضرورت نہیں۔ مشورہ کرنا بہتر ہوگا لیکن دل کی پکار کو نظر انداز نہیں کیجئے گا۔
سرطان:
22 جون تا 23 جولائی
کاموں میں رکاوٹ آجاتی ہے لیکن پریشان نہ ہوں، دن کے ختم ہونے سے پہلے مشکلات بھی ختم ہوجائیں گی اور معاملات نارمل ہوجائیں گے۔ فی الحال مزاج کے مطابق کام کا موقع نہیں ملے گا لیکن حالات بہتر ہوتے ساتھ آپ اپنی مرضی کے مطابق قدم اٹھا سکتے ہیں۔ دن کی ابتدا اچھی نہ بھی ہو تو شام تک بہتری کی امید ہے۔ مزاج میں چڑچڑا پن نہ آنے دیں اور نہ ہی کسی سے فضول بحث کریں۔ درگزر کرنا مناسب طرز عمل ہوگا۔
اسد:
24 جولائی تا 23 اگست
حالات موافق ہیں اور صورتحال آپ کے حق میں ہے۔ جن کاموں کی ابتدا کرنا چاہتے تھے اس لیے مناسب وقت ہے، کامیابی کے امکانات ہیں۔ وقت کو ضایع کرنا مناسب نہیں ہوگا۔ دل کے معاملات میں بھی پیش قدمی ہوگی۔ کسی اپنے کا ساتھ مزاج پر خوشگوار اثرات مرتب کرسکتا ہے۔ شادی شدہ افراد اپنی فیملی کے ساتھ آؤٹنگ کا پلان بنائیں۔
سنبلہ:
24 اگست تا 23 ستمبر
تبدیلی کے اشارے مل رہے ہیں، گھریلو، دفتری یا تعلیمی معاملات میں بھی تبدیلی کی توقع ہے، روزمرہ سے ہٹ کر چلنا بہتر ہوگا۔ گزشتہ دنوں جو پریشانیاں اچانک آئی تھیں ان معاملات میں بھی بہتری کی امید ہے۔ اپنوں کے ساتھ وقت گزاریئے۔ فضول خرچی سے گریز کریں لیکن کنجوسی مناسب نہیں۔ فیملی پر خرچ کیجئے، رات میں باہر ڈنر کا پروگروام بنایئے۔ غیروں پر اعتبار کرنے کے بجائے اپنوں کو اہمیت دیجئے۔
میزان:
24 ستمبر تا 23 اکتوبر
معاملات کوئی باہر سے آکر ٹھیک نہیں کرے گا، اپنی اصلاح آپ کو خود کرنا ہوگی، تب ہی حالات درست ہوں گے۔ آج کا دن خاص ہے، کامیابی کی امید ہے لیکن عمل کی ضرورت ہے۔ اگر مگر کی کیفیت مناسب نہیں، جو کرنا ہے کر گزریں۔ رکے ہوئے کام بننے کی توقع ہے۔
عقرب:
24 اکتوبر تا 22 نومبر
لاپرواہی نقصان پہنچا سکتی ہے، سنبھل جایئے اس سے پہلے کہ وقت گزر جائے۔ صورتحال کو سمجھنے کی کوشش کیجئے۔ سب کچھ اتنا سیدھا نہیں جیسا نظر آرہا ہے۔ باہر کے لوگ معاملات خراب کررہے ہیں۔ آپ کو ابھی صورتحال کا اچھی طرح سے اندازہ نہیں۔ سوچ سمجھ کر قدم رکھیے۔ اجنبیوں پر بھروسہ نقصان پہنچائے گا۔ آپ کے اپنے ہی آپ کے لیے مضبوط حصار ہیں، انھیں نظر انداز نہیں کیجئے۔
قوس:
23 نومبر تا 22 دسمبر
چھوٹی چھوٹی باتوں پر اپنا موڈ خراب کرنا مناسب نہیں۔ اگر کوئی وعدہ نہیں نباہ سکا تو اس کی مجبوری کو سمجھیں۔ بحث اپنوں کو مزید دور کردے گی۔ محبت سے پیش آیئے، جو آپ کا اپنا ہے وہ خود لوٹ آئے گا۔ لیکن یاد رکھیں کہ یک طرفہ محبت گھاٹے کا سودا ہے۔ اگر کوئی آپ کا ساتھ نہیں چاہتا تو زبردستی کا بندھن خود کو تکلیف دے گا۔ بہت سی باتوں کو نظر انداز کرکے آگے بڑھنے کا وقت ہے۔ شادی شدہ افراد اپنے پارٹنر اور بچوں کو توجہ دیں۔ آپ صحت کے معاملات میں مستقل لاپرواہی برت رہے ہیں، یہ درست طرز عمل نہیں۔
جدی:
23 دسمبر تا 20 جنوری
مشکل حالات میں امید کی کرن دکھائی دے رہی ہے۔ وقت بدل جائے گا۔ آپ کی سب سے بڑی طاقت آپ خود ہیں۔ مشکلات آپ کو کمزور نہیں کرسکتیں۔ فیملی اور بہن بھائیوں کے ساتھ وقت گزارنا زیادہ بہتر ہوگا۔ غیروں کی باتوں پر زیادہ دھیان نہ دیں، نہ ہی ان کے رویوں سے خود کو تکلیف میں ڈالیں۔ صدقے کا عمل جاری رکھیں۔
دلو:
21 جنوری تا 19 فروری
اجنبیوں پر اعتبار نہ کریں۔ جو نئے رشتے قائم ہورہے ہیں انھیں تھوڑا وقت دیں۔ آج حالات اوپر نیچے ہوتے رہیں گے لیکن اپنے مزاج کو معتدل رکھیں۔ ’دیکھو اور انتظار کرو‘ کی پالیسی پر عمل زیادہ بہتر ہوگا۔ آپ کے آس پاس کون دوست ہے اور کون دشمن یہ آپ کو خود پہچاننا ہوگا۔ مخلص لوگوں کا ساتھ نہ چھوڑیں، برے وقت میں وہی کام آئیں گے۔ پیسے سے زیادہ ذہنی سکون بہتر ہے۔ ایسے معاملات میں نہ پڑیں جو پریشانی کا باعث ہوں۔ اپنے کام سے کام رکھیں۔ گھر والوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا مناسب ہوگا۔
حوت:
20 فروری تا 20 مارچ
حالات میں روزانہ ایک نئی تبدیلی آرہی ہے۔ اپنی غلطیوں سے آپ سبق سیکھ چکے ہیں اس لیے دوبارہ ایسے حالات میں پڑنے سے گریز کریں۔ مشکل وقت ٹلا ضرور ہے لیکن ختم نہیں ہوا۔ آپ کا طرزِ عمل ہی آگے کے حالات کو سنوار یا بگاڑ سکتا ہے۔ معاملات میں جو سدھار آرہا ہے اسے اپنی غلطیوں سے دوبارہ خراب نہ کیجئے۔ صحت کے معاملات بھی پریشان کرسکتے ہیں۔ لوگوں کی زیادہ پرواہ نہ کیجئے بس خود پر دھیان دیں اور جو منصوبے بنائے ہیں ان پر عمل کریں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: معاملات میں کے معاملات مناسب نہیں کی امید ہے کے ساتھ
پڑھیں:
دریائے جہلم کے وسط میں واقع قدرتی جنگل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی.
دریائے جہلم کے وسط میں واقع قدرتی جنگل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔مقامی لوگوں کے مطابق آگ کے بلند شعلے دیکھ کر فوری طور پر فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں. لیکن خشک گھاس کی زیادہ مقدار اور دشوار گزار علاقے کے باعث آگ پر قابو پانا مشکل ہوگیا۔ جزیرہ نما جنگل کئی ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے اور اس میں اچانک آگ لگنے کے باعث درختوں کا وسیع رقبہ متاثر ہوا۔آگ کے شعلوں کی شدت نے جنگل کی ایک بڑی حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے سبب دھوئیں کے بادل جی ٹی روڈ تک پہنچ گئے اور ٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی۔ریسکیو آگ پر قابو پانے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، تاہم آگ لگنے کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آ سکیں۔دوسری جانب مقامی لوگوں نے کہا کہ جنگل میں خشک گھاس کی بہتات اور سخت حالات نے آگ کو مزید شدت بخشی ہے۔ فائر بریگیڈ گاڑیاں دریا کے وسط میں پہنچنے میں ناکام ہو رہی ہیں، جس کے باعث امدادی کارروائیوں میں بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔انتظامیہ کی جانب سے علاقے میں حالات کی سنگینی کو بھانپتے ہوئے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ۔