لیسکو نے سولر سسٹم کے بائی ڈائریکشنل میٹرز کی قیمت مقرر کردی
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
شاہد سپرا: لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے سولر سسٹم میں استعمال ہونے والے بائی ڈائریکشنل میٹرز کی قیمت مقرر کر دی ہے, صارفین کو میٹر کی قیمت کے علاوہ انسٹالیشن چارجز بھی جمع کروانے ہوں گے
سولر سسٹم میں استعمال ہونے والے بائی ڈائریکشنل میٹرز کی قیمت 43,000 روپے مقرر کی گئی ہے، قیمت کے علاوہ 3,000 روپے انسٹالیشن چارجز بھی جمع کروانے ہوں گے۔
صارفین کو میٹر کی قیمت اور انسٹالیشن چارجز کے ڈیمانڈ نوٹسز متعلقہ بینک میں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شعبہ میٹریل مینجمنٹ نے تمام دفاتر کو اس بارے میں مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔
کرک: انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ،12 افراد جاں بحق
لیسکو میں گزشتہ دو ماہ سے سولر سسٹم کے کنکشن کے حوالے سے ڈیڈ لاک کی صورتحال پیدا ہو گئی تھی، جسے اب نوٹیفکیشن اور مراسلے کے ذریعے ختم کر دیا گیا ہے۔ آئندہ این او سی جاری نہ کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 4 سال کا بچہ جاں بحق
— فائل فوٹوکراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 4 سال کابچہ جاں بحق ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق بچہ کھیلتے ہوئے سڑک پار کر رہا تھا کہ حادثہ پیش آیا۔
واٹر ٹینکر نے ناظم آباد میں شہری کو ٹکر ماری جس پر موٹرسائیکل پر کچھ لوگوں نے ٹینکر کا پیچھا کیا۔
جاں بحق ہونے والے بچے کی لاش اسپتال منتلق کردی گئی ہے۔
پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔