غزہ میں ممنوعہ اسرائیلی ہتھیاروں کی بمباری ، ہزاروں لاشیں بھاپ میں تبدیل
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
غزہ (نیوزڈیسک)فلسطینی سول ڈیفنس اتھارٹی نے اپنی رپورٹی میں کہا کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے استعمال کیے گئے ممنوعہ دھماکہ خیز مواد کے باعث متاثرین کی لاشیں بھاپ میں تبدیل ہوگئیں۔
سول ڈیفنس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری کے مقامات پر 7,820 لاشیں جزوی طور پر بخارات بنی ہوئی تھیں۔ یہ 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیلی کارروائیوں کے تمام متاثرین کا 10 فیصد بنتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں میں سے 10 فیصد متاثرین کی لاشیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی تھیں یا ان کے چھوٹے چھوٹے حصے ہو گئے تھے کہ انہیں نکالا نہیں جا سکتا تھا۔
غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے انکشاف کیا کہ اسرائیل فلسطینیوں پر حملہ کرنے کیلئے ان ہتھیاروں کو شمالی غزہ میں اپنی بڑھتی ہوئی فوجی کارروائیوں میں استعمال کر رہا ہے۔غزہ میں وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر منیر البرش نے بتایا کہ اسرائیل شمال میں ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کر رہا ہے جس سے لاشیں بخارات بن رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ممنوعہ ہتھیاروں کے استعمال نے بین الاقوامی انسانی قانون کو توڑنے اور شہریوں پر انتہائی طاقت کے ساتھ حملہ کرنے کے بارے میں سنگین خدشات کو جنم دیا ہے۔غزہ کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر منیر البراش نے بتایا بعض حملوں میں دھماکے کا درجہ حرارت چار ہزار ڈگری سے زائد تھا۔ التابعین سکول پر فجر کے وقت کے حملے میں بھی ایسا ہی ہوا اور بہت سے لاشیں ختم ہوگئیں۔واضح رہے کہ غزہ کے حکام نے ہفتہ کو بتایا کہ اسرائیلی حملوں میں اب تک شہدا کی تعداد 46537 ہوگئی ہے۔
وادی نیلم میں حاملہ خاتون طبی امداد نہ ملنے پر بچے سمیت جاں بحق
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
لاہور،گورنر ہاؤس میں اسرائیلی برانڈز،غیر ملکی مشروبات اور مصنوعات کے استعمال پر مکمل پابندی
لاہور: گورنر ہاؤس میں اسرائیلی برانڈز،غیر ملکی مشروبات اور مصنوعات کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے لاہور میں راجہ پرویز اشرف، علی گیلانی،چوہدری منظور اور دیگر رہنماؤں نے ملاقات کی۔
گورنر کا کہناتھاکہ جب تک میں گورنر ہوں، گورنر ہاؤس میں تمام غیر ملکی مشروبات اور منصوعات کے استعمال پر پابندی رہے گی۔ ان کا کہنا تھاکہ ایسی تمام اشیا جن سے اسرائیل اور غیر مسلموں کو مالی فائدہ پہنچتا ہو، ان کا بائیکاٹ کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کے نہتے مسلمانوں پر ظلم دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔
گورنر پنجاب نے ایران میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے پاکستانیوں کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا اورمطالبہ کیا کہ ایرانی حکومت دہشت گردی میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دے۔