لاس اینجلس آتشزدگی؛ انجلینا جولی نے اپنے گھر کے دروازے کھول دئیے
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ انجلینا جولی نے لاس اینجلس آگ کے متاثرین کی مدد کےلیے اپنے گھر کے دروازے کھول دیے ہیں۔
کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے ہر طرف تباہی مچا رکھی ہے، جس سے لاس اینجلس میں ہزاروں گھر جل کر خاکستر ہوچکے ہیں۔
اداکارہ انجلینا جولی کا گھر بھی لاس اینجلس میں ہی واقع ہے لیکن وہ اس وقت آگ سے محفوظ ہے، اداکارہ نے آگ سے متاثرہ بے گھر افراد کے قیام کےلیے اپنے گھر کے دروازے کھول دیے ہیں۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق انجلینا جولی ہر ممکن کوشش کررہی ہیں کہ اس سنگین صورتحال میں متاثرین کی مدد کرسکیں۔
اس خطرناک آگ کو لاس اینجلس کی تاریخ کی سب سے زیادہ تباہ کن جنگلاتی آگ قرار دیا جارہا ہے۔ یہ آگ جس علاقے میں لگی ہے وہاں ہالی ووڈ کے کئی مشہور ستاروں کا مسکن ہے اور اسے لاس اینجلس کی تاریخ کی سب سے تباہ کن جنگلاتی آگ قرار دیا گیا ہے۔
لاس اینجلس کی اس خطرناک آگ سے اب تک دس ہزار سے زائد گھر شعلوں کی نذر ہوچکے ہیں۔ انجیلنا جولی کی طرح دیگر مشہور شخصیات بھی متاثرین کی مدد کےلیے سامنے آئے ہیں۔
میگھن مارکل اور پرنس ہیری نے بھی انجلینا جولی کی طرح بے گھر افراد کےلیے اپنے گھر کے دروازے کھول دیے ہیں تاکہ آگ سے بے گھر ہونے والوں کو پناہ دی جاسکے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: لاس اینجلس
پڑھیں:
رجب بٹ نے سنجے دت سے ویڈیو کال پر کیا کہا؟
پاکستانی یوٹیوب کی دنیا کے معروف کانٹینٹ کری ایٹر رجب بٹ آج کل بیرونِ ملک موجود ہیں۔
رجب بٹ نے اپنے حالیہ وی لاگ میں بھارتی سپر اسٹار سنجے دت سے ویڈیو کال پر بات چیت کی ہے۔
رجب بٹ کے وی لاگ کا یہ مختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رجب بٹ سنجے دت پُرجوش انداز میں بات چیت کر رہے ہیں۔
رجب بٹ نے سنجے دت کو ویڈیو کال پر بتایا ہے کہ میں صرف دو شخصیات کا ہی مداح ہوں، ایک آپ کا اور دوسرا آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کا۔
اس موقع پر رجب بٹ اور سنجے دت نے جَلد ملاقات کرنے کا بھی ارادہ ظاہر کیا ہے۔
ویڈیو کال کے بند ہونے پر اداکار و یوٹیوبر رجب بٹ کا کہنا ہے کہ سنجے دت بالکل گینگسٹر کی طرح نظر آتے ہیں، میں اپنے آپ کو بہت بڑا گینگسٹر محسوس کرتا تھا مگر اب سنجے دت کے سامنے خود کو بہت چھوٹا محسوس کر رہا تھا۔
Post Views: 3