وادی نیلم میں حاملہ خاتون طبی امداد نہ ملنے پر بچے سمیت جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
وادی نیلم(نیوز ڈیسک)وادی نیلم کے گاؤں ہلمت میں ایک حاملہ خاتون طبی امداد نہ ملنے پر بچے سمیت جاں بحق ہو گئی۔ورثا کے مطابق حاملہ خاتون کو طبیعت خراب ہونے پر مقامی اے ڈی ایس اسپتال لایا گیا،ورثا نے بتایا کہ اے ڈی ایس اسپتال میں نرس نہ ہونے پر مریضہ کو ڈی ایچ کیو اسپتال ریفر کیا گیا۔
ورثا کے مطابق سڑک کی بندش پر مریضہ کو کندھوں پر اٹھا کر لایا جا رہا تھا کہ خاتون راستے میں دم توڑ گئی۔واضح رہے کہ گریس ویلی کی سڑک برف باری کی وجہ سے 15روز سے بند ہے، اس حوالے سے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایکسویٹر خراب ہونے کی وجہ سے سڑک کی بحال نہیں ہو سکی۔ملک کے پہاڑی علاقوں میں برف باری کی وجہ سے سڑکوں کی بندش کے خلاف مقامی لوگوں کی جانب سے احتجاج بھی کیا جا رہا ہے۔
اپنی ہی گن سے گولی چلنے سے بھارتی سیاستدان موقع پر ہلاک
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
اسلام آباد ژالہ باری سے متاثر ہونے والی ہیول گاڑیوں کے مالکان کے لیے خوشخبری
بدھ کو راولپنڈی و اسلام آباد میں ژالہ باری سے متاثر ہونے والی ہیول کے مالکان کے لیے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ ہیول کمپنی نے ان کی گاڑیوں کو رعایتی داموں میں مرمت کرکے دینے کا اعلان کیا ہے۔
ہیول پاکستان کا کہنا ہے کہ ہم صرف گاڑیاں نہیں بناتے بلکہ ہم دیرپا تعلقات بھی بناتے ہیں اور جب مشکل وقت آتا ہے تو ہم اپنی ہیول فیملی کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ راولپنڈی/اسلام آباد میں بدھ کو ہونے والی ژالہ باری سے متاثر ہونے والی ہیول گاڑیوں کے ونڈ اسکرین، رئیر اسکرین اور پینورامک سن روف کی مرمت پر کمپنی 40 فیصد ڈسکاؤنٹ دے گی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں خوفناک ژالہ باری، گاڑیوں اور گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے
ہیول پاکستان نے کہا کہ اگر آپ کی گاڑی متاثر ہوئی تھی تو آپ اس پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے لیے اسے 19 اپریل 2025 تک مرمت کے لیے لے آئیں۔
کمپنی کا ہیول گاڑیاں رکھنے والوں سے کہنا تھا کہ آپ اکیلے نہیں ہیں اور ہم آپ کے لیے حاضر ہیں۔ کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ اللہ ہم سب کو ایسے واقعات سے محفوظ رکھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد ژالہ باری ژالہ باری گاڑیوں کا نقصان ہیول پاکستان ہیول گاڑی