غیر ملکی بحری جہاز کے عملے سے 2ہزار ڈالرز لینے کا معاملہ؛ ایف آئی اے افسر کا ساتھی بھی گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)غیر ملکی بحری جہاز کے عملے کی کلیئرنس کے عوض 2 ہزار ڈالرز لینے کا معاملے پر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے ایف آئی اے افسر کے ساتھی شپنگ ایجنٹ کو بھی گرفتار کر لیا۔
گرفتار ندیم اعوان نے بحری جہاز پر موجود ٹیکنیشنز کی امیگریشن کلیئرنس کے لیے جعلی دستاویزات تیار کیں جس میں ایل سی، ٹیکنیشن کیڈرز میں تبدیلی اور ای میل سمیت تمام پیپرز شامل ہیں۔
ایف آئی اے امیگریشن پورٹ قاسم کے دونوں اہلکاروں نے 8 ٹیکنیشنز کی کلیئرنس کے لیے 4 ہزار ڈالر مانگے تھے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق اے ایس آئی عطاء اللہ میمن نے امیگریشن کلیئرنس کے نام پر بحری جہاز کے کپتان کو بلیک میل کیا۔
واضح رہے کہ عطا اللہ میمن اور ملوث ایف آئی اے اہلکار نے 2 ہزار امریکی ڈالر لیکر ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کی تھی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایف آئی اے بحری جہاز
پڑھیں:
اداکارہ مہر النسا کو برطانیہ میں جیون ساتھی مل گیا؛ نکاح مسجد میں ہوا
ابھرتی ہوئی اداکارہ مہرالنساء اقبال کی شادی برطانیہ میں ایک سادہ مگر باوقار تقریب میں انجام پاگئی۔
ڈراما عشقیہ میں اپنی جاندار اداکاری سے مداحوں کے دل جیت لینے والی اداکارہ مہرالنسا کا نکاح لندن کی سب سے پہلی مسجد فضل مسجد میں ہوا۔
شادی کی مختصر مگر سادہ سی تقریب میں دلہن دلہا کے اہل خانہ اور دوستوں سمیت سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر اور بہو نیہا تاثیر بھی شریک ہوئیں۔
مہر النسا کی شادی زکریا نامی نوجوان سے ہوئی ہے جو برطانیہ میں ہی مقیم ہیں۔ دونوں کی پسند کو اہل خانہ نے بھی قبولیت کا درجہ دیا۔
قبل ازیں مہر النسا نے اپنی مایوں اور مہندی کی تصاویر خود سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں اور اب نکاح اور رخصتی کی تصاویر ان کی دوستوں نے وائرل کی ہے۔
تصاویر پر کمنٹس کا تانتا بندھ گیا اور مداحوں نے نوبیاہتا جوڑے کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔