ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ انجلینا جولی نے لاس اینجلس آگ کے متاثرین کی مدد کےلیے اپنے گھر کے دروازے کھول دیے ہیں۔

کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے ہر طرف تباہی مچا رکھی ہے، جس سے لاس اینجلس میں ہزاروں گھر جل کر خاکستر ہوچکے ہیں۔

اداکارہ انجلینا جولی کا گھر بھی لاس اینجلس میں ہی واقع ہے لیکن وہ اس وقت آگ سے محفوظ ہے، اداکارہ نے آگ سے متاثرہ بے گھر افراد کے قیام کےلیے اپنے گھر کے دروازے کھول دیے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق انجلینا جولی ہر ممکن کوشش کررہی ہیں کہ اس سنگین صورتحال میں متاثرین کی مدد کرسکیں۔

اس خطرناک آگ کو لاس اینجلس کی تاریخ کی سب سے زیادہ تباہ کن جنگلاتی آگ قرار دیا جارہا ہے۔ یہ آگ جس علاقے میں لگی ہے وہاں ہالی ووڈ کے کئی مشہور ستاروں کا مسکن ہے اور اسے لاس اینجلس کی تاریخ کی سب سے تباہ کن جنگلاتی آگ قرار دیا گیا ہے۔

لاس اینجلس کی اس خطرناک آگ سے اب تک دس ہزار سے زائد گھر شعلوں کی نذر ہوچکے ہیں۔ انجیلنا جولی کی طرح دیگر مشہور شخصیات بھی متاثرین کی مدد کےلیے سامنے آئے ہیں۔

میگھن مارکل اور پرنس ہیری نے بھی انجلینا جولی کی طرح بے گھر افراد کےلیے اپنے گھر کے دروازے کھول دیے ہیں تاکہ آگ سے بے گھر ہونے والوں کو پناہ دی جاسکے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: لاس اینجلس

پڑھیں:

’تم خود غرض ہو دوسروں کے خاندان بیچ رہے ہو‘: رجب بٹ کی پھر فہد مصطفیٰ پر تنقید

رجب بٹ نے ایک بار پھر فہد مصطفیٰ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینئر وہی ہوتا ہے جو خود کو قابلِ عزت بنائے، عزت کرو گے تو عزت ملے گی۔

مشہور پاکستانی یوٹیوبر اور ڈیجیٹل کری ایٹر رجب بٹ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے، وہ اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے اکثر تنقید کی زد میں آتے ہیں، خصوصاً حالیہ دنوں میں اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ کے خلاف دیے گئے بیانات کے بعد ان پر خاصی تنقید کی گئی۔

رجب بٹ کو ان کے پرفیوم 295 کے نام پر ہونے والی بحث کے بعد سخت عوامی ردِ عمل کا سامنا کرنا پڑا، اس وقت وہ ملک سے باہر موجود ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے دبئی کی معروف پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے فہد مصطفیٰ سے متعلق اپنے متنازع بیان کی وضاحت کی اور ساتھ ہی اداکار کو ایک مشورہ بھی دیا۔

رجب بٹ نے کہا کہ سینئر وہی ہوتا ہے جو خود کو قابلِ عزت بنائے، عزت کرو گے تو عزت ملے گی، اگر میں کسی نویں جماعت کے طالب علم کو کچھ برا بولوں گا تو وہ مجھے وہیں چپ کرا دے گا، سینئرز کو سینئرز کی طرح برتاؤ کرنا چاہیے، بس اتنی سی بات ہے، میرے دادا کہتے تھے کہ سینئرز کی سب سے بڑی خوشی یہ ہوتی ہے کہ وہ اپنے جونیئرز کی کامیابی کو دیکھیں، تمہیں تسلیم کرنا چاہیے کہ ہم آ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر کوئی اپنے خاندان کو بیچ رہا ہے، تم خود غرض ہو کیونکہ تم دوسروں کے خاندان بیچ رہے ہو، اگر ڈرامے ٹی وی چینلز پر ہٹ ہیں تو تم انہیں اپنے یوٹیوب چینلز پر کیوں اپ لوڈ کرتے ہو جن کے 60 ملین سبسکرائبرز ہیں؟ اگر تم یہ کرو تو یہ تمہارا کام ہے، اگر ہم کریں تو ہم خاندان بیچ رہے ہیں؟ مجھے فہد مصطفیٰ پہلے جیتو پاکستان کی وجہ سے اچھے لگتے تھے، میں نے کبھی ان کے ڈرامے نہیں دیکھے کیونکہ میں ڈرامہ دیکھنے والا نہیں ہوں، لیکن ان کے اُس بیان کے بعد میں نے ان کی عزت کھو دی۔

پوڈکاسٹ میں رجب بٹ نے فہد مصطفیٰ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ میں فہد مصطفیٰ کو کیا مشورہ دوں؟ جب بھی کوئی جونیئر تمہیں نظر آئے، اسے سراہو، بجائے اس کے کہ اسے نیچا دکھا کر اپنی ہی نظر میں اپنی عزت کھو بیٹھو۔

رجب بٹ کا یہ بیان سوشل میڈیا پر ایک بار پھر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔

کچھ صارفین ان کی جرأت کو سراہ رہے ہیں، تو کچھ ان کے لہجے اور انداز پر تنقید کر رہے ہیں۔

فہد مصطفیٰ کی جانب سے اس بیان پر تاحال کوئی ردِ عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • وطن کی محبت میں بندھی اوورسیز کی آواز!
  • بجلی کی کڑک اور فلسطینی بچے
  • آج کا دن کیسا رہے گا؟
  • دروازے بند نہیں کیے، اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک کسی کو نہیں سونپا، عمران خان
  • میرے نزدیک بانی پی ٹی آئی جیل میں چھٹیاں منارہے ہیں، عطا تارڑ
  • نفیسہ شاہ کا اسٹیٹ بینک حکام سے خواتین کے بینک اکاؤنٹس سے متعلق سوال
  • لاس اینجلس اولمپکس؛ کرکٹ کے مقابلے کِس میدان پر ہوں گے؟ نام سامنے آگیا
  • حکومت سندھ کا ناقص و غیر محفوظ کمرشل گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخی کا فیصلہ
  • ’تم خود غرض ہو دوسروں کے خاندان بیچ رہے ہو‘: رجب بٹ کی پھر فہد مصطفیٰ پر تنقید
  • غصے میں دروازے اور کھڑکیاں توڑ دیتی ہوں؛ حرا مانی کا اعتراف