اپنی ہی گن سے گولی چلنے سے بھارتی سیاستدان موقع پر ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت میں عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی اپنی ہی بندوق کی گولی چلنے سے ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سیاستدان عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی گرپریت بسی اپنی ہی گن سے گولی چلنے سے جان کی بازی ہار گئے۔بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ بھارتی سیاستدان کو گولی لگنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے ان کی موت کی تصدیق کردی گئی، انہیں گولی ان کی اپنی لائسنس یافتہ گن سے لگی۔ان کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ گولی حادثاتی طور پر چلی اور لگی۔ جبکہ پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
اس سے قبل بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے تروپتی مندر میں بھگدڑ مچنے سے 6 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے۔آندھرا پردیش کے ضلع تروپتی کے مذہبی مقام تروملا میں بدھ کی شام کو واقع مندر وینکٹیشور میں بھگدڑ مچنے کے باعث چھ یاتریوں کی موت ہو گئی، جب کہ چالیس زخمی ہو گئے۔مرنے والوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں، زخمی یاتری، جن میں سے اکثر کا تعلق تمل ناڈو سے بتایا گیا ہے، انھیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حادثہ اس وقت پیش آیا جب اچانک کاؤنٹر کھلنے پر بھیڑ قابو سے باہر ہو گئی اور ٹکٹوں کے لیے افراتفری مچ گئی، ٹوکن حاصل کرنے کے دوران مبینہ طور پر 60 سے زائد افراد ایک دوسرے پر گر پڑے۔
آندھرا پردیش حکومت نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ مندر کے لیے ٹوکن حاصل کرنے کے لیے بے مثال رش تھا جس کی وجہ سے یہ الم ناک واقعہ پیش آیا۔آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھگدڑ میں متعدد عقیدت مندوں کی موت ایک صدمے کی بات ہے، زخمیوں میں بعض کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے، جس پر میں نے حکام کو ہر ممکن اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
کرم میں مورچوں کی مسماری کا عمل آج شروع ہوگا، مزید 12 امدادی ٹرک پہنچادیے گئے
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
بلوچستان: جنوبی اضلاع میں دوپہر کے بعد تیز ہوائیں چلنے کا امکان
—فائل فوٹوبلوچستان کے جنوبی اضلاع میں دوپہر کے بعد تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور گرد و نواح میں آج مطلع صاف، موسم خشک اور متعدل ہے۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور جنوبی اضلاع میں گرم ہے۔
صوبے کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم وخشک رہنےکا امکان ہے۔
بلوچستان میں دن میں درجۂ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔