چیمپئنز ٹرافی کے لیے نیوزی لینڈ نے ٹیم کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
پاکستان میں سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کے لیے نیوزی لینڈ نے ٹیم کا اعلان کردیا، نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت مچل سینٹنر کریں گے۔
بلیک کیپ اسکواڈ میں کین ولیمسن اور ڈیرل مچل شامل ہیں، مائیکل بریسویل، مارک چیپمین، ڈیون کونوے اور لوکی فرگوسن بھی نیوزی لینڈ ٹیم کا حصہ ہیں۔
میٹ ہینری، ٹام لیتھم اور گلین فلپس بھی پاکستان میں ہونیوالے میگا ایونٹ کیلئے نیوزی لینڈ اسکواڈ میں شامل ہیں، ٹیم میں ول او رورکی، رچن روندرا، بین سیئرز، نیتھن اسمتھ اور ول ینگ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
سہ فریقی سیریز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 8 فروری کو پاکستان اور 10 فروری کو ساؤتھ افریقا سے مقابلہ کرے گی جبکہ سیریز کا فائنل 14 فروری کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔
چیمپینز ٹرافی سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم 16 فروری کو کراچی میں افغانستان سے وارم اپ میچ بھی کھیلے گی۔
یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ 19 فروری کو کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ فروری کو
پڑھیں:
سنکگران فیسٹیول؛ تھائی لینڈ قونصلیٹ کراچی کل سے دو روز کیلئے بند رہے گا
سٹی 42 : تھائی لینڈ کے سانگکران فیسٹیول کی وجہ سے کراچی میں تھائی لینڈ قونصلیٹ بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
سنکگران فیسٹیول کے احترام میں تھائی لینڈ قونصلیٹ کی سروسز 2 روز تک معطل رہے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تھائی لینڈ قونصلیٹ کراچی 14 سے 15 اپریل تک بند رہے گا۔ ویزہ کے حصول کے لیے آنے والے شہری 16 اپریل سے قونصلیٹ میں رجوع کرسکتے ہیں۔