فرانس، اسٹراس بگ میں دو ٹرام آپس میں ٹکرا گئیں، 20 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
فرانس کے شہر اسٹراس بگ میں دو ٹرام آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں 20 افراد زخمی ہوگئے۔
فرانسیسی حکام کے مطابق اسٹراس بگ کے مرکزی ٹرین اسٹیشن پر ہوئے حادثے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے، تحقیقات جاری ہیں۔
اسٹراس بگ 1994 میں ٹرام سروس دوبارہ شروع کرنے والا پہلا فرانسیسی شہر ہے۔
واضح رہے کہ فرانس میں ٹرام سروس 1960 میں بند کر دی گئی تھی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کرک : ٹرک اور کوچ میں خوفناک تصادم ، 10 افراد جاں بحق
کرک(نیوز ڈیسک) انڈس ہائی وے پر میٹھا خیل کے قریب تیز رفتار ٹرک اور کوچ کے درمیان تصادم بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کرک میں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں انڈس ہائی وے پر میٹھا خیل کے قریب ٹرک اور کوچ کے درمیان تصادم ہوا۔
جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 10 افراد جانبحق جبکہ کئی افراد زخمی ہوگئے، حادثے کا شکار کوچ ڈی آئی خان سے پشاور جا رہی تھی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمیوں کو ریسکیو اورمقامی افراد نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا ہے، جاں بحق ہونیوالوں میں دوبچے بھی شامل ہیں۔
زخمیوں میں بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے تاہم ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کرک میں زخمیوں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔
یاد رہے رواں سال فروری میں کرک میں تحصیل بانڈہ کے علاقے میں طوطکی موڑ پر مسافر کوچ اور کار کے درمیان خوفناک تصادم ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 5 افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔
تیل کی قیمتوں میں کمی سے امریکی ٹیرف کا منفی اثر کم ہو جائے گا: گورنر اسٹیٹ بینک