بالی ووڈ کے مشہور مزاحیہ اداکار ٹیکو تلسانیا برین اسٹروک کا شکار ہوگئے، جن کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

اداکار کو ممبئی کے اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے جہاں ان کی انتہائی نگہداشت میں ٹریٹمنٹ جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بتایا گیا تھا کہ ٹیکو تلسانیہ کو دل کا دورہ پڑا ہے، لیکن بعد ازاں علم ہوا کہ اداکار دراصل برین اسٹروک کا شکار ہوئے تھے۔

اداکار کی اہلیہ دیپتی تلسانیا نے بتایا کہ ٹیکو ایک فلم کی اسکریننگ میں شریک تھے جہاں ان کی طبعیت خراب ہونے لگی، جس پر انھیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

70 سالہ سینئر اداکار ٹیکو تلسانیا اس وقت ممبئی کے کوکیلا بین دھیرو بھائی امبانی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اداکار نے اپنے متعدد مزاحیہ اداکاروں سے شہرت پائی ہے اور کئی سپر ہٹ ہندوستانی فلموں میں کام کیا ہے جن میں ہم ہیں راہی پیار کے، انداز اپنا اپنا، قلی نمبر 1، راجہ ہندوستانی، چھوٹے میاں بڑے میاں وغیرہ شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

 روزانہ 150 روپے کمانے والا بھارتی اداکار 150 کروڑ کا مالک کیسے بنا؟

مشہور اداکار سنجے مشرا، جو کبھی ایک ڈھابے پر 150 روپے روزانہ کماتے تھے، آج کروڑوں کی جائیداد کے مالک ہیں۔ 

سنجے نے بالی وڈ میں اپنے کیریئر کی شروعات فلم "او ڈارلنگ! یہ ہے انڈیا" سے کی، جس میں شاہ رخ خان نے بھی کام کیا تھا۔ تاہم، فلم انڈسٹری میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے انہیں 24 سال کا طویل جدوجہد کرنا پڑی۔

سنجے مشرا نے اپنے کیریئر کا آغاز ٹی وی شوز سے کیا، لیکن ان کی اصل پہچان مزاحیہ کرداروں سے ہوئی۔ وہ "آل دی بیسٹ"، "گول مال"، "بنتی اور ببلی" اور "اپنا سپنا منی منی" جیسی فلموں میں اپنی شاندار اداکاری کے لیے جانے جاتے ہیں۔

سنجے مشرا کی زندگی میں ایک وقت ایسا بھی آیا جب ان کے والد کا انتقال ہوا اور وہ خود شدید بیماری میں مبتلا ہو گئے۔ ایک شوٹنگ کے دوران ان کے پیٹ سے 15 لیٹر پیپ نکالی گئی۔ والد کی وفات کے بعد وہ مایوس ہو کر سب کچھ چھوڑ کر رِشی کیش چلے گئے، جہاں انہوں نے ایک ڈھابے پر کام کیا اور 150 روپے روزانہ کمائے۔

فلمساز روہت شیٹی، جو سنجے مشرا کو ڈھونڈ رہے تھے، انہیں اسی دھابے پر لے کر آئے اور فلم "آل دی بیسٹ" میں کام کی پیشکش کی۔ یہ فلم سنجے مشرا کی بالی وڈ میں دوبارہ انٹری کا سبب بنی۔

آج سنجے مشرا کے پاس ممبئی اور پٹنہ میں گھر ہیں، جبکہ ان کی کل مالیت تقریباً 150 کروڑ روپے ہے۔ ان کے پاس فورچیونر اور بی ایم ڈبلیو جیسی مہنگی گاڑیاں بھی ہیں۔

2024 میں سنجے مشرا نے لوناوالا کے گاؤں تِسکاری میں ایک آرگینک فارم ہاؤس اور شیوا مندر تعمیر کیا۔ یہ مندر دو سنتوں کی 41 سال پرانی پیشگوئی کو پورا کرتا ہے۔ فارم ہاؤس سیاحوں کو زراعت کا تجربہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے اور سنجے مشرا خود بھی یہاں سکون حاصل کرنے آتے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی: کورونا اور انفلوئنزا کے کیسز میں اضافہ، شہری نزلہ، کھانسی اور بخار کا شکار
  • بھارتی اداکار ٹرک کی ٹکر سے ہلاک
  • نوجوان بھارتی اداکار کار حادثے میں جاں بحق
  • بھوجپوری فلموں کے مشہور اداکار سدپ پانڈے چل بسے
  • نامعلوم شخص کا بھارتی اداکار سیف علی خان پر حملہ، نرس زخمی ، ملزم فرار ہونے میں کامیاب
  • بھارتی اداکار انتقال کرگئے،شوبز انڈسٹری میں سوگ کا سماں
  • بالی وڈ اداکار سیف علی خان چاقو حملے میں شدید طور پر زخمی
  • دوران ڈکیتی مزاحمت پر سیف علی خان شدید زخمی،اسپتال منتقل
  • بالی ووڈ اداکار سیف علی خان چاقو حملے میں زخمی، اسپتال منتقل
  •  روزانہ 150 روپے کمانے والا بھارتی اداکار 150 کروڑ کا مالک کیسے بنا؟