چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا قذافی اسٹیڈیم کا اچانک دورہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کا اچانک دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مین بلڈنگ کے فنشنگ کاموں کا معائنہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے فنشنگ ورک کو ہر صورت جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے پراجیکٹ پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈرینج ورک کو بھی مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔ انشاء اللّٰہ جدید سہولتوں سے آراستہ قذافی اسٹیڈیم رواں ماہ مکمل ہو جائے گا۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لیے اسٹیڈیم کی تعمیر نو کا کام تیزی سے جاری ہے، شائقین کرکٹ کے لیے نئی کرسیاں اور نئی ایل ای ڈی لائٹس لگائی جا رہی ہیں۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ شائقین میچ کے ساتھ لیزر لائٹ شو سے بھی محظوظ ہو سکیں گے، نئی اسکور اسکرینز کی تنصیب کا کام بھی جاری ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی سی بی چیمپئنز ٹرافی کو یادگار ایونٹ بنانے کے لیے تیار ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
لکی مروت میں کامیاب آپریشن، محسن نقوی کا خیبرپختونخوا پولیس کو خراجِ تحسین
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لکی مروت میں کامیاب سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن پر خیبرپختونخوا پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے آپریشن میں 3 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر کے پی کے پولیس کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر خیبرپختونخوا پولیس کو شاباش دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کی جرات اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر فخر ہے۔
فلسطین اور اسرائیل کے معاملے میں ڈپلومیسی ناکام ہوگئی ہے؛ماہر بین الاقوامی امور محمد مہدی
محسن نقوی نے کہا کہ کے پی کےپولیس دہشتگردی کےخلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے، خیبرپختونخوا پولیس خوارجی دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔