کرم(نیوز ڈیسک)ضلع کرم میں قیام امن کیلئے ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد شروع ہوگیا۔

کرم میں امن معاہدے کے تحت بنکرز تباہ کرنے کا پہلا مرحلہ آج سے شروع ہوگا، اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر ضلع کرم نے اپر اور لوئر کرم کے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے ایکسیئن کو خط لکھ دیا۔

خط میں کہا گیا کہ بنکرز کے خاتمے کیلئے ضروری مشینری کا بندوست کیا جائے، بنکرز خاتمے کے وقت ایکسیئن کی موجودگی ضروری ہے۔

کوہاٹ معاہدے کے تحت بنکرز کو مسمار کرنے کیلئے ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر ضلع کرم نے اپر اور لوئر کرم کے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کر دیئے ہیں، خط میں کہا کہ بنکرز بالش خیل اور کر کلی میں تباہ کئے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

بھارت جان بوجھ کر سازش کے ذریعے خطے کا امن تباہ کرنے کے درپے ہے‘ محسن نقوی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے منصورہ میں ملاقات کی جس کے دوران پاک بھارت حالیہ کشیدگی ، سرحدوں کی صورتحا ل اور مسئلہ فلسطین پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ وفاقی وزیر نے جماعت اسلامی کے زیراہتمام اسلام آباد میں غزہ ملین مارچ کی تحسین کی۔انہوں نے امیر جماعت کو نیشنل سیکورٹی کونسل کے فیصلوں کے بارے میں بریفنگ دی اور حکومتی فیصلوں سے آگاہ کیا۔

نائب امیر لیاقت بلوچ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ امیر جماعت نے کہا کہ بھارت کے غیر منطقی اور جارحیت پر مبنی اقدامات اور خصوصی طور پر سندھ طاس معاہدہ کی معطلی کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدام کا بھرپور طریقے سے جواب دیا جائے، پوری قوم متحد ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ قومی یکجہتی کے لیے درست سمت میں فیصلے کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے قومی ایشوز پر ہمیشہ ملک و قوم کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے جاندار اور اصولی موقف اپنایا ہے۔

مسئلہ کشمیر اور فلسطین پر جماعت اسلامی کا کردار سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں غزہ ملین مارچ کے راستے میں حکومت کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کرنا نامناسب اقدام تھا، جماعت اسلامی نے غزہ مارچ اور تاریخی ہڑتال کے ذریعے پاکستانیوں سمیت پوری امت کے جذبات کی ترجمانی کی۔ امیر جماعت نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں حکومت کو اصولی موقف پر مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ بھارت کے معاملے پر پوری قوم یکجا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاکھوں بے گناہ کشمیریوں کو قتل کرنے والی بھارتی سرکار کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں ۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ جان بوجھ کر سازش کے ذریعے بھارت خطے کا امن تباہ کرنے کے درپے ہے۔ سیاسی اکابرین اور قوم بھارت کی کسی بھی جارحیت کے خلاف یکجان اور مسلح افواج دفاع وطن کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کا وفاقی دارلحکومت میں غزہ ملین مارچ قابل تحسین اور مبارکباد کا حامل تھا۔

انہوں نے کہا کہ بعض سیاسی پارٹیوں کی جانب سے کیے گئے مظاہروں میں پرتشدد اقدامات کی وجہ سے حکومت سخت فیصلے لینے پر مجبور ہوجاتی ہے، تاہم اگر مظاہرے اور احتجاج جماعت اسلامی کی طرز پر منظم اور پرامن ہوں تو حکومت کو کسی قسم کی رکاوٹیں کھڑی کرنے کی ضرورت پیش نہ آئے۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے متحرک، بین الاقوامی رابطوں کا آغاز
  • پہلگام حملے کے بعد کشمیر کے سرحدی علاقوں میں خوف و ہراس کی لہر
  • سندھ طاس معاہدے کی معطلی، پاکستان کی بھارت کیخلاف بین الاقوامی قانونی کارروائی شروع کرنے کی تیاری
  • پاک بھارت گشیدگی کے خاتمے کے لیے میدان میں آگئے، بین الاقوامی رابطوں کا آغاز
  • محبوبہ مفتی کی لوگوں کے گھروں کو تباہ کرنے کے بھارتی حکومت کے اقدام پر تنقید
  • بھارت خطے کا امن تباہ کرنے کے درپے ہے، محسن نقوی
  • بھارت جان بوجھ کر سازش کے ذریعے خطے کا امن تباہ کرنے کے درپے ہے‘ محسن نقوی
  • ہم بھارت کے خلاف متحد ہیں، بھارتی جارحیت کے بعد عمران خان کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • یمن نے امریکہ کے کروڑوں ڈالر مالیت کے 7 ڈرونز تباہ کر دیئے ہیں، رپورٹ
  • کرم: فریقین کا مرحلہ وار اسلحہ جمع کروانے کا سلسلہ جاری