پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، سردی کی شدت میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
لاہور : لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد سردی میں اضافہ ہو گیا ہے، جبکہ دھند میں کمی آئی ہے۔ لاہور، منچن آباد، بصیرپور اور دیگر علاقوں میں بارش سے موسم مزید سرد ہو گیا ہے۔ قصور، ننکانہ صاحب، پتوکی، عارف والا، ساہیوال اور رینالہ خورد میں بھی بارش ہوئی ہے۔
ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے پہاڑوں پر برف کی سفید چادر چھا گئی ہے۔ کشمیر، مری اور گلیات کے علاقے بھی برفباری سے متاثر ہیں، اور وہاں مزید بارش کی توقع کی جا رہی ہے۔ آزاد کشمیر میں شدید سردی کی لہر جاری ہے، جہاں مختلف علاقوں میں درجہ حرارت منفی درجے تک پہنچ چکا ہے، جیسے کہ تاؤ بٹ میں منفی 21، لہہ میں منفی 13 اور سکردو میں منفی 9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
پنجاب میں شدید دھند‘ موٹرویز مختلف مقامات پر بند
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)شدید دھند کی وجہ سے موٹرویز کے مختلف حصے ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے۔موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق لاہور سے ہرن مینار تک موٹروے ایم 2، سیالکوٹ سے لاہور تک موٹروے ایم 11 اور رحیم یارخان سے روہڑی تک موٹروے ایم 5 کو دھند کے باعث بند کر دیا گیا تاکہ عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کو یقینی بنایا جا سکے،حدنگاہ کم ہونے کے باعث قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔موٹروے پولیس کے ترجمان نے بتایا
کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا باعث بن سکتی ہے، لہذا روڈ یوزرز سے درخواست کی گئی کہ وہ دھند میں لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں۔