اسلام آباد:

سابق وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان کی آج ملاقات کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات آج دوپہر ہونے کا امکان ہے، ملاقات کے لیے مذاکراتی کمیٹی کے ارکان دن 2 بجے اڈیالہ جیل جائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز، پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے درمیان رابطہ قائم ہونے کے بعد عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے امکانات روشن ہوئے ہیں۔

پی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات کے معاملے پر عمر ایوب کے پیغام کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے تحریک انصاف کے رہنماؤں اسد قیصر اور عمر ایوب سے رابطہ کیا۔

مزید پڑھیں؛ پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی اور ایاز صادق کا رابطہ، عمران خان سے 2 روز میں ملاقات متوقع

ذرائع کے مطابق عمر ایوب نے اسپیکر ایاز صادق کو آج دن میں موبائل پر میسج بھیجا تھا۔

اسپیکر ایاز صادق کے رابطہ کرنے پر پی ٹی آئی مذاکراتی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے معاملے پر بات چیت کی جس پر ایاز صادق نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروانا پہلے بھی میری ذمہ داری نہیں تھی اور اب بھی نہیں ہے تاہم مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کروانے کی کوشش کروں گا۔

پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم جیل میں ملاقات کے بعد اپنے تحریری مطالبات پیش کرے گی۔ واضح رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے دو دور ہوچکے ہیں جبکہ تیسرا دور بدھ کو ہونا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی مذاکراتی کمیٹی ایاز صادق ملاقات کے سے ملاقات پی ٹی آئی

پڑھیں:

کسی کے دباؤ میں آکر ایوان کی کارروائی نہیں چلاؤں گا، اسپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2025ء)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران اہم ریماکس دیئے ہیں کہ کسی کے دباؤ میں آکر ایوان کی کارروائی نہیں چلاؤں گا، ایوان کی کارروائی اسمبلی کے قواعد کے مطابق چلاؤں گا،ایوان کی کارروائی بہت اہمیت کی حامل ہے ایوان میں عوامی مسائل کو زیر بحث لانا چاہیے۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ طے ہوا تھا کہ اپوزیشن کے ممبران کورم کی نشاندہی نہیں کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ یہ بھی طے ہوا تھا کہ وقفہ سوالات کے دوران نقط اعتراض نہیں لیا جائے گا اور نا ہی کورم کی نشاندہی کی جائے گی۔ سر دار ایاز صادق نے کہاکہ وقفہ سوالات کا دورانیہ کا تعلق براہ راست عوام کے مسائل سے ہوتا ہے، ہمیں عوام نے منتخب کر کے اپنے مسائل کے حل کیلئے پارلیمان میں بھیجا ہے۔ سر دار ایاز صاد ق نے کہاکہ اپوزیشن سیاست کر رہی ہے، عوامی مسائل پر توجہ نہیں دے رہی۔

متعلقہ مضامین

  • حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو غیر موثر بنانے کا کام شروع ہو چکا۔بیرسٹرسیف
  • ایران اور پاکستان کے تعلقات مذہب، تاریخ پر استوار: ایاز صادق، سفیر سے گفتگو
  • اسلام آباد: سی ڈی اے افسران اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو پارلیمنٹ ہائوس میں فیملی سوٹس کی تعمیر کے حوالے سے بریفنگ دے رہے ہیں
  • حکومت پی ٹی آئی کے مطالبات پر7 روز میں باضابطہ جواب دے گی، سینیٹرعرفان صدیقی
  • پی ٹی آئی کے مطالبات پر حکومتی کمیٹی 7 دن میں اپنا تحریری جواب دے گی: عرفان صدیقی
  • کسی کو اعتراض ہے تو مذاکراتی کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کو تیار ہوں، اسپیکر قومی اسمبلی
  • اگر کسی کو اعتراض ہے تو کوئی اور چیئرمین شپ کرسکتا ہے،ایاز صادق کا مذاکراتی کمیٹیوں سے خطاب
  • کسی کے دباؤ میں آکر ایوان کی کارروائی نہیں چلاؤں گا، اسپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق
  • اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات، اراکین پارلیمنٹ کا تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ
  • پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کا عمران خان کو جوڈیشل کمیشن کے قیام کے مطالبے پر لچک دکھانے کا مشورہ