اسلام آباد میں فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید، ایک ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
اسلام آباد میں ملزمان کی فائرنگ سے ٹریفک کانسٹیبل زبیر شاہ شہید ہوگئے۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے موٹرسائیکل سواروں میں سے ایک کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ 2 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔
اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ آئی نائن کے حدود میں موٹرسائیکل سوار ملزمان کو روکنے پر پیش آیا۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری میں بیان میں کہا گیا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے جبکہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
Firing Islamabad Police اسلام آباد پولیس ٹریفک پولیس فائرنگ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد پولیس ٹریفک پولیس فائرنگ اسلام آباد
پڑھیں:
فیصل آباد پولیس نے لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے ملزمان کوگرفتار کرلیا
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) فیصل آباد پولیس نے لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے ملزمان کوگرفتار کرلیا۔ تھانہ صدر سمندری پولیس نے گاؤں کرول میں 16 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کرنے والے 3 نامزد ملزم زین، احمر اور عبدالمغیث کو گرفتار کر لیا۔(جاری ہے)
ملزمان کا چوتھا ساتھی زمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ملزمان کیخلاف لڑکی کے والد ریاض مسیح کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔