بانی پی ٹی آئی سے مذاکراتی کمیٹی کی آج ملاقات متوقع
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
ارشاد قریشی: بانی پی ٹی آئی سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات آج دوپہر کے وقت اڈیالہ جیل میں متوقع ہے ۔
حکومت کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی کو پی ٹی آئی کی بانی رہنما سے ملاقات کرائے جانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔
مذاکراتی کمیٹی کے رکن فیصل چوہدری نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کمیٹی ملاقات کے لیے تیار ہے اور جیسے ہی اجازت ملے گی، وہ فوراً ملاقات کے لیے پہنچ جائیں گے۔
کرک: انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ،12 افراد جاں بحق
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: مذاکراتی کمیٹی
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن،اڈیالہ جیل کے اطراف سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کے دن پر اڈیالہ جیل کے اطراف سیکورٹی سخت کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق سیکورٹی کے غیرمعمولی انتظامات امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے کیے گئے ہیں۔ اڈیالہ جیل کے اطراف پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔ سیکورٹی انتظامات کی نگرانی ایس ایس پی آپریشنز کریں گے۔ ایس پی صدر موقع پر موجود پولیس ٹیموں کی نگرانی کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کے گیٹ ایک،3 اور 5 پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ اڈیالہ جیل جانے والے راستوں داہگل،گورکھپور سمیت 4 مقامات پرناکے قائم کر دیئے گئے جبکہ اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی پر ایلیٹ فورس کے اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں۔
مستونگ: بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکا، 3 اہلکار شہید، 19 زخمی