Nai Baat:
2025-01-18@10:47:48 GMT

دھند کی لپیٹ میں ہے منزل کا راستہ !

اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT

دھند کی لپیٹ میں ہے منزل کا راستہ !

چند روز پہلے حکومت اور حزب اختلاف کے مابین وقفے وقفے سے مذاکرات ہوئے فریقین نے اچھی اچھی باتیں کیں لبوں پر ہلکی ہلکی مسکراہٹیں بھی بکھیریں مذاکرات کی اہمیت و افادیت پر بھی روشنی ڈالی گئی مگر مثبت نتائج برآمد نہیں ہو سکے ؟
ایسا لگتا ہے کہ نہ نومن تیل ہو گا نہ رادھا ناچے گی۔ پی ٹی آئی کے مطالبات حکومت تسلیم کرے گی نہ کوئی بات بنے گی اس صورت میں دونوں دھڑوں کو چاہیے کہ وہ اپنے اندر لچک پیدا کریں حزب اختلاف بھی اپنے مطالبات پر نظر ثانی کرے اور حزب اقتدار بھی غور کرے تاکہ ملک میں معاشی سطح پر پائی جانے والی بے چینی میں کمی آسکے مگر اس حوالے سے حکومت جس کا کام ملکی معیشت کو سنبھالا دے کر عوام کو پیچیدہ مسائل سے نجات دلانا ہوتا ہے اپنی انا قربان کرنے کو تیار نہیں جبکہ اسے عوام کی حمایت بھی زیادہ حاصل نہیں ۔

شاید یہی وجہ ہے کہ جب وہ نسبتاً مقبولیت میں بہت پیچھے ہے تو اسے کیا پڑی ہے کہ وہ عوامی مسائل و مشکلات پر بھرپور توجہ مرکوز کرے اور انہیں حل کرنے کی سعی کرے مگر اس طرح تو وہ تادیر حکمرانی کے مزے نہیں لوٹ سکتی۔ اب تو معروضی حالات بھی تبدیل ہو چکے ہیں جو پی ٹی آئی کے حق میں نظر آتے ہیں اور ان میں ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتری آتی جا رہی ہے حیرانی مگر یہ ہے کہ حکومت اب بھی طویل منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

ماضی کی حکومتوں اور سیاست کو دیکھیں تو آخری لمحات تک ہر جانے والی حکومت ایسا ہی تاثر دیتی ہے جبکہ اسے اصل صورت حال کا بخوبی علم ہوتا ہے مگر وہ حوصلہ بلند رکھتی ہے۔خیر آنے والے دنوں میں معلوم ہو جائے گا کہ کون کہاں تک چلتا ہے اور کون تھک کر سستانے لگتا ہے۔سوال یہ ہے کہ حکومت کیسے اپنا عرصہ اقتدار پورا کر سکتی ہے کہ وہ ایک اہم سیاسی جماعت کو یکسر نظر انداز کر رہی ہو اور پھر اسے امریکا بہادر بھی تھپکی دے رہا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اہم ترین ساتھی برملا کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کو رہا کرو وہ خود بھی یہ بات کہہ چکے ہیں۔ہم چونکہ آشیربادی مزاج رکھتے ہیں واشنگٹن کی مرضی کو حتی المقدور پیش نظر رکھتے ہیں دوسرے لفظوں میں اب بھی حکومتیں اس کی منشا سے ہی آتی جاتی ہیں۔اس نے آمروں کی پشت کو بھی سہلایا اور سیاست دانوں کو بدنام بھی کیا گیا۔اسی امریکا نے اپنے نظام کو تقویت پہنچانے کیلئے اپنے مخالف نظام کو غلط اور غیر موزوں کہا اس میں کیڑے نکالے گئے جبکہ وہ نظام حیات لوگوں کو بنیادی حقوق دے رہا تھا۔ تعلیم اور صحت کی مفت سہولتیں مہیا کررہا تھا آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کر رہا تھا اور انسانی اقدار کو مقدم سمجھتا تھا۔ بہرحال اس امریکا نے ہمارے ہاں ہی نہیں جہاں جہاں اس کا اثر و نفوذ تھا اور ہے وہاں وہاں اس نے معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا نہیں ہونے دیا بنیادی صنعتوں کو نہیں قائم ہونے دیا۔ خود کفالت کی منزل سے دور رکھنے کی کوشش کی گئی اپنے قدرتی وسائل سے مستفید نہیں ہونے دیا گیا اسی لئے ہی کل تک عوام اس سے سخت نفرت کرتے تھے مگر اس وقت جب عمران خان جیل میں ہیں تو امریکا کو محبت بھری نظروں سے دیکھا جانے لگا ہے وجہ صاف ظاہر ہے کہ وہ خان کو آزاد دیکھنے کا خواہاں ہے جبکہ شعوری دور میں اسے مداخلت نہیں کرنی چاہیے مگر ہم چونکہ اپنی اقتصادی حالت ٹھیک نہیں کر سکے اس کی ہڈی پسلی ایک کرتے رہے ہیں اب صورت حال یہ ہے کہ سرکار کو امور مملکت چلانے کے لئے اس کے ذیلی مالیاتی اداروں کے تعاون کی اشد ضرورت ہے لہذا حکمرانوں کو اس کی ہر ’’نصیحت‘‘ پر جلد یا بدیر عمل درآمد کرنا پڑتا ہے۔بصورت دیگر گاڑی معیشت کی پٹری سے اتر سکتی ہے ہاں اسے پٹری سے نہ اترنے دینے کے لئے جو خزانہ خالی کیا گیا ہے جس جس نے بھی کیا ہے اس کا حساب کتاب ہونا چاہیے۔ آخر کب تک ایسے جیا جا سکتا ہے اور وہ جینا ہی کیا کہ جس میں دوسروں کے احکامات ماننا پڑیں۔اپنی کوئی سوچ اور کوئی خواہش ہی شامل نہ ہو۔
یہ دور سوشل میڈیا کا دور ہے ذہنوں میں گویا معلومات اور ادراک و فہم کا سیلاب آیا ہوا ہے وہ جان چکے ہیں کہ وہ غریب کیوں ہیں کس نے انہیں بیوقوف بنایا ان کی دولت کو سوئٹزر لینڈ اور دوسرے بنکوں میں لے جا کر کس کس نے محفوظ بنایا اب جب وہ جاگ گئے ہیں تو انہیں سلانے کی کوشش کی جا رہی ہے اس مقصد کے لئے بہت سے اہل دانش وفکر کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جو جہاں کہیں بھی ہیں عمران خان کی خوب ٹھکائی کر رہے ہیں صبح شام اپنی گفتگوؤں اور تحریروں میں انہیں عوام کی نگاہوں میں گرانے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر رہے ہیں مگر لوگ ہیں کہ ان کی درفنطنیوں پر کان نہیں دھر رہے بلکہ اس کا الٹا اثر لے رہے ہیں یہ جو انہیں سلاخوں کے پیچھے رکھا گیا ہے اس سے وہ انہیں اپنا ’’مرشد‘‘ ماننے لگے ہیں۔بات پہنچی تیری جوانی تک جب ایسی صورت حال پیدا ہو جائے بڑے بڑے فلسفی بھی اسے قابو میں نہیں کر سکتے پھر جب آگہی کی لہر ابھر چکی ہو تو کوئی بھی ’’ مہم جوئی ‘‘ ناکام و نامراد رہتی ہے لہذا عرض ہے کہ کسی کو کسی کے دل سے نکالنے کے لئے اس کا مزاج اس کی احتیاجات و ضروریات کو مد نظر رکھا جاتا ہے نرم رویہ اور دلیل کو اختیار کیا جاتا ہے۔

.

ذریعہ: Nai Baat

کلیدی لفظ: رہے ہیں کے لئے

پڑھیں:

وینا ملک کی نئی تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

پاکستانی اداکارہ و ماڈل وینا ملک کے نئے اور منفرد فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

وینا ملک نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گلیمرس فوٹو شوٹ کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں، جن میں انہیں سنہری رنگ کے مغربی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹو شوٹ کی خاص بات یہ ہے کہ وینا نے اپنے چہرے، گردن، اور بازوؤں پر بھی سنہری رنگ استعمال کیا ہے، جو انہیں ایک دلکش اور منفرد انداز دے رہا ہے۔

وینا ملک کے اس دلکش فوٹو شوٹ کو دیکھ کر مداح حیران رہ گئے ہیں اور ان کے حسن کی بھرپور تعریف کر رہے ہیں۔ کسی نے انہیں "مصری خوبصورتی" کہا، تو کسی نے انہیں "شوبز انڈسٹری کی رونق" قرار دیا۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Veena Malik (@theveenamalik)

وینا کے فالوورز نے ان کی اداکاری اور مزاح کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ایک مکمل پیکج قرار دیا ہے۔

وینا ملک نے ہمیشہ اپنی منفرد اسٹائلنگ اور گلیمر سے شوبز انڈسٹری میں اپنی جگہ بنائی ہے۔ ان کا یہ فوٹو شوٹ ایک بار پھر ان کے تخلیقی انداز کا ثبوت ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • اک سفر جو منزل کی جستجو میں ہے
  • پاکستان کو لوٹنے والوں کا راستہ روکنا ہوگا،کاشف چودھری
  • یہ حکومت کو ناجائز کہتے تھے انہیں سے مذاکرات کر رہے ہیں، فیصل واوڈا
  • بانی سے ملاقات، حکومت نے کہا کوئی راستہ نکالتے ہیں، سینیٹر عرفان صدیقی
  • وینا ملک کی نئی تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی
  • جس سیاسی جماعت نے بچوں کو انتشار کا راستہ دکھایا وہ آج ان کو جیل میں پوچھنے تک نہیں آتے:مریم نواز
  • بانی سے ملاقات: حکومت نے کہا کوئی راستہ نکالتے ہیں: سینیٹر عرفان صدیقی
  • کچھ لوگ بہکاوے میں آکر جیل پہنچ گئے آج انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں، مریم نواز
  • جرمنی: دیر سے آنے والے طلبہ کو 5یورو جرمانے کی سزا
  • جن کی مدت ملازمت تقریبا مکمل ہوچکی، انہیں قبل از وقت ریٹائرمنٹ دیں گے:وزیر قانون