اوورسیز پاکستانی مشکلات کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
پاکستان میں اوورسیز پاکستانیوں کے والدین بیوی بچے اور دیگر عزیز و اقارب ایک کرب میں مبتلا ہیں کہ حکومت پاکستان امریکہ کینیڈا فرانس جاپان اور دیگر ممالک سے اپنے اپنے پیاروں کو جو رقوم بھیجتے تھے اس میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے۔ دوسری طرف پاکستان سے غیر قانونی طور پر یورپین ممالک میں داخل ہونے والے سینکڑوں پاکستانی آئے روز لانچوں میں سمندر کی لہروں کی نظر ہو رہے ہیں لیکن حکمران یہ نعرے لگاتے ہوئے نہیں تھکتے کہ پاکستان کی معیشت مضبوط ہاتھوں میں ہے اور ملک کی معیشت کے اشارے بہتر سمت کی طرف بڑھ رہے ہیں سٹاک ایکسچینج ڈے ٹو ڈے فراٹے بھر رہی ہے اقوام عالم سے سرمایہ دار جھولیاں بھر بھر کر کے پاکستان لا رہے ہیں دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کہ قائد عمران خان نے اپنی بہن علیمہ خان کے ذریعے اوورسیز پاکستانیوں کو مشورہ دے رکھا ہے کہ وہ پاکستان میں ڈالر صرف اور صرف ضروری مقاصد کے لیے اپنی بیگم بچوں والدین رشتہ داروں اور ملازمین کو بھیجی اور جو رقوم زمین خریدنے اور دیگر کاروبار کے لیے پاکستان بھیجتے تھے اسے روک کر رکھیں جس پر میری دانست میں کوئی خاطر خواہ عمل نہیں ہوا۔ حکمران کہتے ہوئے نہیں تھکتے کہ پاکستان میں اوورسیز پاکستانیوں نے گزشتہ ادوار سے زیادہ رقوم بھیجی ہیں۔ یہ جنگ حکمرانوں اور تحریک انصاف کے لیے تو صرف ایک کھیل ہو لیکن اوورسیز پاکستانیوں کی فیملیوں بچوں بزرگوں اور دیگر تعلق رکھنے والے لوگوں کے لیے زندگی موت کا کھیل بنا ہوا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ خدارا حکمران اور تحریک انصاف اپنی لڑائی لڑیں لیکن ہمیں اس کا ایندھن نہ بنائیں۔ اس سلسلہ میں سوشل میڈیا پر بھی حکومت پاکستان کی طرف سے طرح طرح کی پابندیاں ہیں اس کی وجہ سے اوورسیز پاکستانیوں کو اپنی روزی روٹی کمانے کے لیے کافی مشکلات کا سامنا ہے لیکن پاکستانی حکومت کسی بھی شخص کی یہ بات ماننے کے لیے تیار نہیں ہے سوشل میڈیا کا سلو ہونا یا نہ چلنا پاکستانیوں کی کمائی میں کمی کا باعث بنتا ہے اور مشکلات اس لیے پیدا کی جا رہی ہے کہ حکمرانوں کے خیال میں اوورسیز پاکستانیوں کا زیادہ تر تعلق تحریک انصاف سے ہے۔ حکومت تو ماں ہوتی ہیں اسے تو سب کے ساتھ ایک جیسا سلوک کرنا چاہیے لیکن یہاں آدم نرالا ہے پاکستانیوں کو ایئرپورٹس پر آتے ہی گرفتار کر لیا جاتا ہے اور ان پہ الزام یہ ہوتا ہے کہ انہوں نے فلاں وقت میں نواز شریف کے خلاف نعرہ بازی کی جبکہ اقوام عالم میں کسی بھی ملک میں احتجاج کرنے پر نہ تو پابندی ہے اور نہ ہی اس طرح کے قوانین لاگو ہیں تو میں حکمرانوں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ صدق دل سے ان سارے معاملات کا نوٹس لیں اور پاکستان کے 25 کروڑ عوام کو ایک آنکھ سے دیکھیں تاکہ ہر پاکستانی یہ محسوس کرے کہ مجھے پاکستانی ہونے کے ناطے فخر حاصل ہے کہ میں پوری دنیا میں پاکستان کا علم بلند کر سکتا ہوں۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: تحریک انصاف اور دیگر کے لیے ہے اور
پڑھیں:
اسپین میں کشتی حادثے میں 44 پاکستانی جاں بحق، دفتر خارجہ کا ردعمل
اسلام آ باد:ترجمان دفترخارجہ نے تارکین وطن کی کشتی کے حادثے میں متعدد پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفارت خانہ مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مراکش میں پاکستانی سفارت خانے نے اطلاع دی ہے کہ ایک کشتی مراکش کی بندرگاہ الداخلہ کے قریب الٹ گئی ہے جو 80 مسافروں کو لے کر موریطانیہ سے روانہ ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ کشتی میں متعدد پاکستانی شہری بھی شامل تھے اور پاکستانیوں سمیت کئی زندہ بچ جانے والے افراد الداخلہ کے قریب ایک کیمپ میں مقیم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسپین؛ تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 44 پاکستانی سمیت 50 افراد ہلاک
ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ ہمارا سفارت خانہ مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے اور متاثرہ پاکستانیوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے سفارت خانے کی ایک ٹیم الداخلہ روانہ کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ میں کرائسز مینجمنٹ یونٹ فعال کر دیا گیا ہے، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے متعلقہ حکومتی اداروں کو متاثرہ پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں: اسپین کشتی حادثے میں پاکستانیوں کی ہلاکت، وزیراعظم نے رپورٹ طلب کرلی
ترجمان دفترخارجہ نے وزارت خارجہ کے یونٹ اور رباط میں فوکل پرسنز کے رابطہ نمبر بھی جاری کردیے ہیں:
وزارت خارجہ اسلام آباد کے رابطہ نمبر: 051-9207887 ای میل: [email protected]، رباط میں پاکستانی سفارت خانے کے رابطہ نمبر: رابعہ قصوری قائم مقام سفیر: +212 689 52 23 65 نعمان علی (قونصلر اسسٹنٹ): +92 310 2204672 ہیں ۔