—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی  سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی کا آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے۔ 

پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کا آج دن 2 بجے تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) رہنما اسد قیصر نے کہا تھا کہ ہم طعنہ نہیں دینا چاہتے لیکن ان کو دیکھنا چاہیے کہ کمٹمنٹ کیوں پوری نہیں ہوئی۔

طعنہ نہیں دینا چاہتے، لیکن کمٹمنٹ کیوں پوری نہیں ہوئی؟ اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم طعنہ نہیں دینا چاہتے لیکن ان کو دیکھنا چاہیے کہ کمٹمنٹ کیوں پوری نہیں ہوئی۔

اسد قیصر نے کہا تھا کہ بہت بڑا سوال یہ ہے کہ پی ٹی آئی کمیٹی کی بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کیوں نہ ہو سکی۔

انہوں نے کہا تھا کہ چاہتے ہیں کہ مذاکرات میں سنجیدگی ہو تو لیڈرشپ کا ان پٹ ضروری ہے، ن لیگ کو چاہیے کہ اپنا واضح مؤقف بیان کرے۔

پی ٹی آئی رہنما نے الزام لگایا تھا کہ خواجہ آصف اور مریم نواز کی کوشش ہے کہ ہر ممکن طریقے سے مذاکرات ناکام بنا دیے جائیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ مذاکرات سے متعلق ہماری کمٹمنٹ ہے، اس لیے اعتماد سے بات کر رہے ہیں، مریم نواز اور خواجہ آصف کی باتوں پر افسوس ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مذاکراتی کمیٹی نے کہا تھا کہ سے ملاقات پی ٹی ا ئی پی ٹی آئی

پڑھیں:

تحریک انصاف نے مذاکرات میں تحریری مطالبات پیش کردیے 

حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان بات چیت کا تیسرا مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔

 اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی نگرانی میں حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری ہیں۔

حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں عرفان صدیقی، رانا ثنا اللہ، خالد مقبول صدیقی اور فاروق ستار شامل ہیں، جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے عمر ایوب، اسد قیصر، علی امین گنڈا پور، علامہ راجہ ناصر عباس اور صاحبزادہ حامد رضا کمیٹی کا حصہ ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے اسپیکر قومی اسمبلی کو اپنے تحریری مطالبات پیش کیے، جن پر کمیٹی کے چھ اراکین کے دستخط موجود ہیں۔ ان دستخط کنندگان میں عمر ایوب، علی امین گنڈا پور، سلمان اکرم راجہ اور صاحبزادہ حامد رضا شامل ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف نے اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ کمیٹی میں پیش کردیے،عمر ایوب نے تحریری مطالبات کمیٹی اجلاس میں پڑھ کر بھی سنائے،چارٹر آف ڈیمانڈ  2 نکات اور 3 صفحات پر مشتمل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو غیر موثر بنانے کا کام شروع ہو چکا۔بیرسٹرسیف
  • مذاکراتی فریقین چاہتے ہیں عمران خان جیل میں رہیں، فیصل واوڈا
  • حکومت اور پی ٹی آئی والے دونوں چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں، فیصل واوڈا
  • بانی پی ٹی آئی ڈیل کرنا چاہتے ہیں، کرپشن پر ڈیل یا این آر او نہیں ہو گا: عطا تارڑ
  • بانی سے ملاقات، حکومت نے کہا کوئی راستہ نکالتے ہیں، سینیٹر عرفان صدیقی
  • بانی پی ٹی آئی ڈیل کرنا چاہتے ہیں، کرپشن پر کوئی ڈھیل نہیں ملے گی: وزیر اطلاعات
  • بانی چیئرمین ڈیل کرنا چاہتے ہیں، کرپشن پر ڈیل یا این آر او نہیں ہوگا، وزیر اطلاعات
  • تحریک انصاف نے مذاکرات میں تحریری مطالبات پیش کردیے 
  • عمران خان نے 8 فروری کو بلیک ڈے منانے کا اعلان کردیا،فواد چودھری
  • بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں معاملات بہتری کی طرف جائیں، فواد چوہدری