وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے تمام الزامات مسترد کردیے ہیں۔ وزیر دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ کے الزامات پاکستان پر ملبہ ڈالنےکی کوشش ہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ یو این مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی، القاعدہ، داعش سمیت 2 درجن سے زائد دہشتگرد گروپ آپریٹ کر رہے ہیں جبکہ افغانستان 2024 میں داعش کی بھرتیوں اور سہولت کاری کا مرکز رہا ہے۔

مزید پڑھیں: عالمی برادری افغانستان پر عائد اقتصادی پابندیاں ختم کرائے، عبوری افغان وزیر خارجہ

انہوں نے کہا کہ عبوری افغان حکام دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے اور افغان سر زمین کو دوسرےممالک کے خلاف استعمال ہونے سے روکنےکے لیے اقدامات کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

افغانستان پاکستان خواجہ آصف داعش کالعدم ٹی ٹی پی، وزیر دفاع.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: افغانستان پاکستان خواجہ ا صف کالعدم ٹی ٹی پی وزیر دفاع وزیر دفاع

پڑھیں:

اسپین میں کشتی حادثے میں 44 پاکستانی جاں بحق، دفتر خارجہ کا ردعمل

اسلام آ باد:

ترجمان دفترخارجہ نے تارکین وطن کی کشتی کے حادثے میں متعدد پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفارت خانہ مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مراکش میں پاکستانی سفارت خانے نے اطلاع دی ہے کہ ایک کشتی مراکش کی بندرگاہ الداخلہ کے قریب الٹ گئی ہے جو 80 مسافروں کو لے کر موریطانیہ سے روانہ ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ کشتی میں متعدد پاکستانی شہری بھی شامل تھے اور پاکستانیوں سمیت کئی زندہ بچ جانے والے افراد الداخلہ کے قریب ایک کیمپ میں مقیم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسپین؛ تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 44 پاکستانی سمیت 50 افراد ہلاک

ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ ہمارا سفارت خانہ مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے اور متاثرہ پاکستانیوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے سفارت خانے کی ایک ٹیم الداخلہ روانہ کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ میں  کرائسز مینجمنٹ یونٹ فعال کر دیا گیا ہے، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے متعلقہ حکومتی اداروں کو متاثرہ پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں: اسپین کشتی حادثے میں پاکستانیوں کی ہلاکت، وزیراعظم نے رپورٹ طلب کرلی

ترجمان دفترخارجہ نے وزارت خارجہ کے یونٹ اور رباط میں فوکل پرسنز کے رابطہ نمبر بھی جاری کردیے ہیں:

وزارت خارجہ اسلام آباد کے رابطہ نمبر: 051-9207887 ای میل: [email protected]، رباط میں پاکستانی سفارت خانے کے رابطہ نمبر: رابعہ قصوری قائم مقام سفیر: +212 689 52 23 65 نعمان علی (قونصلر اسسٹنٹ): +92 310 2204672 ہیں ۔

متعلقہ مضامین

  • القادر یونیورسٹی کیس کا فیصلہ آ گیا، چوری کا مال ہڑپ کرنے کے لیے واردات ہو رہی تھی، وزیر دفاع
  • القادر یونیورسٹی کیس کا فیصلہ آ گیا، چوری کا مال ہڑپ کرنے کے لیے واردات ہو رہی تھی، وزیر دفاع
  • فیصلہ شرم اور حیا کا مقام،بانی پی ٹی آئی نوسرباز اور فراڈیہ، خواجہ آصف کی کڑی تنقید
  • بانی پی ٹی آئی کو سزا مکافات عمل ہے: خواجہ آصف
  • عمران خان کو سزا مکافات عمل ہے، 190 ملین پاؤنڈز پاکستانی عوام کے تھے، خواجہ آصف
  • عمران خان کو سزا مکافات عمل ہے، 190 ملین پاؤنڈز پاکستانی عوام کے تھے، خواجہ آصف
  • گلگت بلتستان حکومت نے بھارتی آرمی چیف اور وزیر داخلہ کا بیان مسترد کر دیا
  • اسپین میں کشتی حادثے میں 44 پاکستانی جاں بحق، دفتر خارجہ کا ردعمل
  • پاکستان بھارتی آرمی چیف کے بیان کو مسترد کرتا ہے،دفتر خارجہ
  • کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی پاکستان کے خلاف امریکی اسلحہ استعمال کر رہی ہے، یورو ایشیئن ٹائمز