مری ، آزادکشمیر میں ہلکی برفباری، بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان، محکمہ موسمیات
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، مری، گلیات اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے۔ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح، رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق صبح، رات کے اوقات میں پنجاب کے میدانی اضلاع میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا، پنجاب کے چند مشرقی اور وسطی اضلاع میں درمیانی سے شدید دُھند چھائی رہی، تاہم میرپور خاص میں 01 ملی میٹر بارش ہوئی۔آج کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 13، پاراچنار منفی 12، استور منفی 11، گوپس منفی 10، سکردو منفی 09، کالام منفی 07 اور ہنزہ میں منفی 06 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
تحریک انصاف دراصل ایک تحریک ہے، سیاسی جماعت نہیں، بیرسٹر علی ظفر
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
لاڑکانہ اورنواب شاہ میں گرمی کی شدت برقرار
---فائل فوٹولاڑکانہ اور نواب شاہ میں گرمی کی شدت برقرار ہے۔
لاڑکانہ و نواب شاہ سمیت سندھ کے میدانی علاقوں میں گرم ہوائیں چلنا شروع ہو گئی ہيں، جس کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔
دوسری جانب گرمی کے دوران لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
دیہاتوں میں 12 سے20 گھنٹے اور شہری علاقوں میں 10سے 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔
وادی کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع صاف، موسم خشک اور معتدل ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں 18 اپریل تک گرمی کی لہر (ہیٹ ویو) برقرار رہنے کا امکان ہے۔
ادھر آزاد کشمیر میں دریائے نیلم سمیت ندی نالوں میں گلیشیر پگھنلنے کے باعث پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے۔
ایس ڈی ایم اے نے ممکنہ بارش کے پیشِ نظر شہریوں کو احتیاطی ہدایات جاری کی ہیں۔
پنجاب کے شہروں میں بھی گرمی کی لہر جاری ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔