Nawaiwaqt:
2025-04-13@15:23:58 GMT

لڑکیوں کی تعلیم اہم چیلنج، وسائل مختص کرنا ہونگے: وزیراعظم

اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT

لڑکیوں کی تعلیم اہم چیلنج، وسائل مختص کرنا ہونگے: وزیراعظم

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ لڑکیوں کی تعلیم موجودہ وقت کا اہم چیلنج ہے، مسلم دنیا کو اس چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے لیے بڑے پیمانے پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اسلام آباد میں ’مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم، چیلنجز اور مواقع‘ کے عنوان پر 2 روزہ عالمی کانفرنس کا افتتاح ہوگیا، کانفرنس میں 47 ممالک کے وزرا اور مختلف اداروں کے نمائندے شریک ہیں۔کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے فوری اور ضروری اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہر معاشرے میں تعلیم کا حصول ممکن ہے، تعلیم کے شعبے میں درپیش چیلنجز سے نمٹنا ہو گا۔ غریب ممالک میں لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی ممکن بنانی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام بھی خواتین سمیت معاشرے کے ہر طبقے کو علم حاصل کرنے پر زور دیتا ہے، عالمی کانفرنس کا انعقاد پاکستان کے لیے اعزاز ہے۔ کانفرنس میں ملالہ یوسف زئی کی شرکت باعث فخر ہے، ان کی آمد پر ہمیں بے حد خوشی ہوئی ہے۔ ملالہ ہمت اور عزم کی علامت ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے یہ کانفرنس بہت اہم ہے، غریب ممالک میں لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی ممکن بنانے کے لیے کام تیز کرنا ہوگا۔ تعلیم کے شعبے میں درپیش چیلنجز سے نمٹنا ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی تقریر میں حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہہ کی تجارت کے لیے کی گئی کوششوں کا حوالہ بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین مردوں کے شانہ بشانہ ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ لڑکیوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے سے معاشرہ مضبوط اور ترقی یافتہ ہو گا۔ شہباز شریف نے کہا کہ تعلیم کے میدان میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والی طالبات کو جدید لیپ ٹاپ دئیے گئے ہیں۔ طالبات اپنی قابلیت سے عالمی معیشت میں بھرپور کردار ادا کرسکتی ہیں۔ تعلیم کے شعبے میں درپیش چیلنجز کو ہر صورت ختم کرنا ہے۔ وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ بینظیر بھٹو پاکستان سے اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بنیں، انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، آج مریم نواز پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہیں۔ ہماری خواتین بہت بہادر اور ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ ارفع کریم نے آئی ٹی کے شعبے میں نام کمایا۔ تقریب سے خطاب کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی نصف سے زیادہ آبادی خواتین پر مشتمل ہے۔ اس کے باوجود ان کی شرح خواندگی صرف 49 فیصد ہے، پاکستان میں 2 کروڑ سے زائد بچے سکول نہیں جاتے، رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے خطاب میں کہا کہ کانفرنس میں شرکت پر وزیراعظم کا مشکور ہوں، تعلیم ہی ترقی کا بنیادی دستور ہے۔ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حسین ابراہیم طحہ نے کہا کہ فلسطین میں خواتین کی صورتحال پر تشویش ہے۔ عالمی برادری وہاں ظلم و ستم ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرے۔تقریب کے دوران وزیر اعظم نے عربی جملوں کا استعمال بھی کیا، جس پر شرکا نے انہیں سراہنے کے لیے تالیاں بجائیں۔ پاک فوج کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر نے اپنے خطاب میں کہا کہ خواتین کی تعلیم کو قومی بجٹ اور پالیسی کو لازمی حصہ بنایا جائے وہ ایسے معاشرے میں پلی بڑھی ہیں جہاں منفی تفریق عام تھی کانفرنس میں 47 مسلم اور دوست ممالک کے وزراء، وزرائے تعلیم ، سفیروں، ماہرین تعلیم، سکالرز، نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سمیت 150 سے زائد بین الاقوامی اور ممتاز شخصیات، یونیسکو، یونی سیف، عالمی بنک سمیت انٹرنیشنل تنظیموں کے نمائندگان بھی شریک ہوئے۔ علاوہ ازیں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک پر بات چیت کی۔
اسلام آباد (اپنے سٹا ف رپو رٹر سے) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد سے لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ میں مدد ملے گی۔  لڑکیوں کو معیاری اور یکساں تعلیمی مواقع کی فراہمی کیلئے جامع اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں شریک مسلم ممالک کے وزرائے تعلیم سے ملاقات کے موقع پر ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کی تعلیم میں شرکت پر میں آپ کا مشکور ہوں۔ یہ کانفرنس وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد سے لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ میں مدد ملے گی اور وہ اسلامی ممالک میں اپنے خاندانوں میں تعلیم کے فروغ کے حوالہ سے اہم کردار ادا کریں گی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مسلم ممالک کے وزراء سے وفاقی وزیر تعلیم و تربیت ڈاکٹر مقبول صدیقی کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ نائب وزیراعظم کی سربراہی میں ڈاکٹر مقبول صدیقی اور ان کی پوری ٹیم بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم و تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کانفرنس میں شرکت اور انعقاد کے حوالہ سے وزیراعظم کے کردار پر اپنے اور اپنی پوری ٹیم کے علاوہ کانفرنس کے شرکاء کی جانب سے بھی اظہار تشکر کیا۔ ترکیہ کے وزیر تعلیم نے کانفرنس کے انعقاد پر وزیراعظم کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ میں حکومت پاکستان اور وزیر تعلیم کی جانب سے انتہائی اہم ایجنڈا پر کانفرنس کا انعقاد کیا ہے۔ صومالیہ کے وزیر نے اپنی تعلیم  کے دوران قیام پاکستان اور پاکستان کی ترقی کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورے عالم اسلام اور خصوصا صومالیہ میں لڑکیوں کی تعلیم کے حوالہ سے مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں بھی بچوں کی بڑی تعداد سکول سے باہر ہے، میں دیگر ممالک کے تجربات سے استفادہ کیلئے کانفرنس میں شریک ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم امہ کے حوالہ سے پاکستان کاکردار قابل ستائش ہے۔ کرغزستان کی وزیر تعلیم نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کیلئے کانفرنس اور اس کا ایجنڈا انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے تمام مسلم ممالک کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا ہے اور ہم سب ممالک کو اس سے استفادہ کرنا چاہئے۔ ملائیشیا کے وزیر تعلیم نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان، وفاقی وزیر تعلیم اور رابطہ عالم اسلامی اہم کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس تعلیم اور لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ میں معاون ثابت ہو گی۔ انہوں نے کانفرنس سے  وزیراعظم کے خطاب کو بھی سراہا۔ مالدیپ کے وزیر تعلیم شمیم علی سعید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان اورعوام کا مشکور ہوں ۔ گمبیا کی وزیر تعلیم نے اپنی گفتگو میں پاکستان کی میزبانی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس لڑکیوں کی تعلیم کے حوالہ سے انتہائی اہم ہے۔ مالدیپ سے ڈاکٹر احمد عدیل اخیر نے کانفرنس کے انعقاد پر وزیراعظم، حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں اسلام کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں پاکستان نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے اور یہ کانفرنس بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ دریں اثناء مالدیپ کے وزیر تعلیم نے وزیراعظم کی جانب سے پنجابی میں بات کرنے کی فرمائش کی تو انہوں نے کہا میں ابھی بھول گیا ہوں۔ علاوہ ازیں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اور رابطہ عالم اسلامی (ایم ڈبلیو ایل) نے  لڑکیوں کی تعلیم کیلئے سٹرٹیجک شراکت داری  کے قیام کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ ہفتہ کو جناح کنونشن سنٹر میں خواتین کی تعلیم کے حوالے سے منعقدہ دو روزہ عالمی کانفرنس کے افتتاحی سیشن کے دوران ایم او یو پر دستخط کئے گئے۔ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حسین ابراہیم طہ اور رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے ایم او یو پر دستخط کئے۔ اس موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ دریں اثناء وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم کو عالمی معیار اور فول پروف بنانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجیز خصوصا مصنوعی ذہانت کے استعمال پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم پاکستان کی اقتصادی ترقی میں معاون ثابت ہو گا، فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم  ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کی جانب اہم قدم ہے۔ وزیراعظم آفس پریس ونگ سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیف کلکٹر کسٹمز کراچی زون جمیل ناصر نے ملاقات کی ہے۔ وزیر اعظم نے فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم کی تیاری اور نفاذ میں نمایاں خدمات کے حوالے سے جمیل ناصر اور کسٹمز کراچی زون میں ان کی ٹیم کی خدمات کو سراہا اور  فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم کی تیاری اور نفاذ کے لئے کام کرنے والی ٹیم کے لئے1.

5 کروڑ روپے کے انعام کا اعلان بھی کیا۔وزیر اعظم کی ہدایت پرخواتین کی تعلیم کے حوالے سے کمیٹی چاروں صوبوں سے رابطہ کرے گی

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر میں لڑکیوں کی تعلیم اعظم شہباز شریف نے رابطہ عالم اسلامی کانفرنس کے انعقاد شہباز شریف نے کہا خواتین کی تعلیم انہوں نے کہا کہ کے وزیر تعلیم وزیر تعلیم نے بین الاقوامی کانفرنس میں کے شعبے میں پاکستان کی یہ کانفرنس نے کانفرنس کہا ہے کہ کے دوران ممالک کے کی جانب کے لیے

پڑھیں:

دہشتگردی عالمی چیلنج، عالمی برادری پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کرے، محسن نقوی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےکہا کہ پاکستان دہشتگردی اور دنیا کے درمیان دیوار کی حیثیت رکھتا ہے، دہشتگردی ایک عالمی چیلنج ہے، عالمی برادری کو پاکستان کے ساتھ بھر پور تعاون کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی کانگریس مینز کے وفد نے ملاقات کی، وفد میں کانگریس مینز جیک برگمین، ٹام سوزی اور جوناتھن جیکسن شامل تھے، اس موقع پر وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری،قائمقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر اور وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی موجود تھے۔

ریلوے کا ڈی جی خان تا ملتان 16 اپریل سے شٹل ٹرین چلانے کا فیصلہ

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون آگے بڑھانے پر بھی گفتگو ہوئی، سکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور بارڈر سکیورٹی کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر داخلہ نے وفد سے گفتگو کرئے ہوئے کہا کہ امریکا سے پائیدار تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں، امریکا میں 30 اپریل کو پاکستان کاکس کا انعقاد خوش آئند ہے، انسداد دہشتگردی کے شعبے میں انٹیلیجنس اور ٹیکنالوجی شیئرنگ انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ 

حکومت کا کنونشن میں شرکت کرنیوالے اوورسیز پاکستانیوں کو ریاستی مہمان کا درجہ دینے کا فیصلہ

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی بے پایاں قربانیوں کی اقوام عالم میں نظیر نہیں ملتی، امریکی کانگریس مینز کا دورہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے بے مثال کردار کو اجاگر کرنے کے حوالے سے انتہائی اہم ثابت ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی وفد کے حالیہ منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 میں شرکت خوش آئند ہے، حکومت کی جانب سے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت اور انکی سرمایہ کاری کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے اس موقع پر کہا کہ اسلام آباد میں جون میں ہونے والا مشترکہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈائیلاگ، انسدادِ دہشتگردی کے حوالے سے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

سانگھڑ: کپڑے دھوتے تالاب میں ڈوب کر 3 خواتین جاں بحق

امریکی کانگریس مینز نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو بھر پور طریقے سے اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی با صلاحیت اور قابل ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم اور وزیر خزانہ ایک پیج پر نہیں، بیرسٹر سیف
  • دہشتگردی ایک عالمی چیلنج،دنیا پاکستان سے بھرپور تعاون کرے، وزیرداخلہ کی امریکی وفد سے گفتگو
  • پی ایس ایل: لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج آمنے سامنے ہونگے
  • دہشتگردی عالمی چیلنج ہے، دنیا پاکستان کیساتھ تعاون کرے: محسن نقوی
  • دہشتگردی عالمی چیلنج، عالمی برادری پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کرے، محسن نقوی
  • جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس نے وقف قانون کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
  • وزیراعظم شہباز شریف سے بیلاروس کی پارلیمانی قیادت کی ملاقات: دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • اگلے کچھ ماہ میں وزیراعظم مزید ریلیف کا اعلان کریں گے: وزیر خزانہ
  • وزیر اعظم لندن پہنچ گئے
  • ملالہ یوسفزئی فنڈ کی پاکستان سے افغان لڑکیوں کی ملک بدری روکنے کی اپیل