سسٹم ٹھیک کیسے کرنا ہے بتانے والے ہی ٹیکس نہیں دے رہے: چیئرمین ایف بی آر
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیاں نے کہا ہے کہ ٹیکس ریٹ غلط ہیں انہیں ٹھیک کرنا چاہئے، زیادہ آمدن والوں سے ٹیکس نہ لے پائے تو تنخواہ داروں کو شامل کر لیا جو بتا رہے ہیں سسٹم کیسے ٹھیک کرنا ہے، وہی ٹیکس نہیں دیتے، حکومت کو پتا ہے کہ بعض چیزوں پر ٹیکس ریٹ کم ہونا چاہئے۔ تقریب سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ اس سال ٹیکس ہدف 13 ہزار ارب روپے سے زیادہ ہے یہ ٹیکس ہدف پچھلے سال سے40 گنا زیادہ ہے، اس وقت ٹیکس گیپ دو ہزار ارب روپے سے زائد ہے۔ ہمارے ہاں مسئلہ یہ ہے کہ ٹیکس نیٹ میں کم لوگ آتے ہیں۔ چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ پاکستان میں بہت سارے لوگ ٹیکس ادا ہی نہیں کرتے، ان لوگوں سے ٹیکس لیں گے جو ٹیکس نہیں دے رہے۔ پاکستان غریب ملک ہے ہمارے لوگوں کی ٹیکس انکم ہی نہیں، 50 فیصد لوگوں کی آمدنی اتنی ہے کہ وہ ٹیکس نیٹ میں نہیں آتے، پاکستان میں 40 لاکھ لوگ ہیں جن کے گھروں میں ائرکنڈیشنر لگا ہوا ہے۔ ٹیکس دینے اور ٹیکس لینے والے دونوں کے بہت مسائل ہیں۔ سسٹم کا ڈیزائن 5 فیصد لوگوں کیلئے بنایا گیا ہے، عام لوگوں اور تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کو ٹھیک کرنا چاہئے۔ پاکستان اوور ٹیکس ملکوں میں نہیں آتا، انڈیا میں گڈز پر سیلز ٹیکس صوبوں اور پاکستان میں وفاق کے پاس ہے۔ پاکستان میں ایجوکیشن پروڈکشن سسٹم ناکام ہو چکا ہے۔ آج پاکستان تعلیم میں وہاں پہنچا ہے جہاں فرانس 1960ء میں پہنچا تھا، کیا پاکستان 1960ء والے فرانس کے مقام تک پہنچ گیا ہے تو جواب ہے نہیں، ایسا قانون لا رہے ہیں کہ ٹیکس ریٹرنز جمع نہیں کرائے تو کمائی سے خریداری مشکل ہو جائے گی۔ وفاق نے دو وزارتیں اور کئی محکمے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ فنانس منسٹر بہت باریکی سے کام کر رہے ہیں کچھ پوسٹیں ختم ہو گئیں کچھ مزید ختم ہوں گی، مستقبل میں بھرتی ہونی تھی وہ بھی نہیں ہو گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستان میں
پڑھیں:
سی ایم پنجاب فری سولر پینل اسکیم کا باقاعدہ افتتاح
صوبائی سیکریٹری توانائی نے سی ایم پنجاب فری سولر پینل اسکیم کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسکیم کے تحت سال بھر میں ایک لاکھ سولر سسٹم لگائے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سی ایم پنجاب فری سولر پینل اسکیم کا باقاعدہ افتتاح کردیا، جسے حاصل کرنے کے لیے پنجاب کے صارفین آج سے ہی ایس ایم ایس یا آن لائن پورٹل پر گھر بیٹھے اپلائی کرسکتے ہیں۔ صوبائی سیکریٹری توانائی نے سی ایم پنجاب فری سولر پینل اسکیم کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسکیم کے تحت سال بھر میں ایک لاکھ سولر سسٹم لگائے جائیں گے۔ صوبے میں ماہانہ 200 یونٹ تک صرف کرنے والے صارفین کو سولر سسٹم مفت دیا جائے گا، اور 100 یونٹ ماہانہ صرف کرنے والے 52 ہزار 19 صارفین کو 550 واٹ کا مفت سولر سسٹم دیا جائے گا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ 200 یونٹ تک ماہانہ بجلی صرف کرنے والے صارفین کو 1100 واٹ کا سولر سسٹم مفت دیا جائے گا اور سی ایم پنجاب فری سولر پینل اسکیم میں شفافیت کے لیے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی جائے گی۔