گورنرز سمٹ: سیاست نہیں ریاست ترجیح، قیدی کو سمجھانے اڈیالہ جانے کو تیار ہوں: کامران ٹیسوری
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
کراچی (بیورو رپورٹ + نوائے وقت رپورٹ) گورنر ہاؤس کراچی میں تاریخ کے پہلے گورنرز سمٹ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ پنجاب‘ خیبر پی کے‘ بلوچستان اور گلگت کے گورنرز نے شرکت کی۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے خطاب کرتے کہا کہ ملکی مفاد پر سب متحد ہیں۔ سیاست نہیں ریاست ہماری اولین ترجیح ہے۔ تمام گورنرز کی موجودگی دلیل ہے کہ ریاست پہلے اور سیاست بعد میں ہے، گورنر وفاق کے نمائندے ہیں، وفاق اور صوبوں میں ہم آہنگی ضروری ہے۔ آئین عوام کیلئے ہے، اختیارات عوامی ضرورت کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔ کچھ نکات پر اتفاق رائے ہے جو صدر اور وزیراعظم کو پیش کریں گے۔ معاشی استحکام میں گورنرز اپنا کردار ادا کریں گے۔ پاکستان کو معاشی استحکام کی ضرورت ہے۔ مختلف سیاسی جماعتوں سے ملاقات کر کے ہم آہنگی قائم کریں گے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ اگر کسی کو سمجھانے کیلئے اڈیالہ جیل جانا پڑا تو ملک کی خاطر جائوں گا۔ جو اڈیالہ جیل میں قید ہے اس کیلئے بھی کردار ادا کرنے کو تیار ہوں۔ اڈیالہ جیل کا قیدی جو کر رہا ہے اسے معلوم ہونا چاہئے کہ اس سے ملک کا نقصان ہو رہا ہے، ہم پانچوں گورنرز کا اڈیالہ جیل جانے کا ارادہ نہیں کسی کو سمجھانے کیلئے اڈیالہ جانا پڑا تو ملک کیلئے جائیں گے۔ گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی نے سمٹ سے خطاب کرتے کہا کہ وفاق اور صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ یقینی بنائیں گے جو ذمے داری ملے اسے پورا کریں۔ آئین کے تحت جہاں ہماری ضرورت ہو گی جائیں گے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ کانفرنسز چلتی رہیں تو گورنرز سندھ کا نام تاریخ میں رہے گا۔ گورنر سندھ تمام گورنرز سے بازی لے گئے ہیں۔ الیکشن کے وقت ملک مشکلات کا شکار تھا آج استحکام ہے۔ آئین اور قانون کے تحت جو اختیارات ہیں وہ کسی کو نہیں دیں گے۔ گورنر بلوچستان جعفر مندو خیل نے کہا کہ گورنر صوبوں اور وفاق کے درمیان اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ گورنر آرام سے نہ بیٹھیں اپنی ذمے داری ادا کریں۔ گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ نے کہا کہ گورنر سندھ آگے بڑھیں ہم ان کے ساتھ ہیں۔ جی بی میں بہت مسائل ہیں اس کانفرنس سے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی زیر صدارت گورنر ہائو س میں تاریخ ساز پہلی گورنرز سمٹ کا انعقاد کیا گیا۔ گورنرز سمٹ میں ملکی حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور طویل مشاورت ہوئی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: گورنرز سمٹ گورنر سندھ اڈیالہ جیل نے کہا کہ
پڑھیں:
گورنر سندھ کی جعفریہ الائنس کے تحت حضرت علیؓ کی یومِ ولادت کی تقریب میں شرکت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عالم اسلام کو حضرت علیؓ کے یوم ولادت پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ حضرت علیؓ کی شخصیت علم، شجاعت، عدل، اور تقویٰ کا حسین امتزاج ہے۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار گورنر سندھ نے جعفریہ الائنس کے تحت حضرت علیؓ کی یومِ ولادت کی تقریب میں شرکت کے موقع پر کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ حضرت علیؓ نے ثابت کیا کہ معاشرہ عدل و انصاف کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا، ہمیں حضرت علیؓ کی تعلیمات کو مشعلِ راہ بنانا ہوگا۔ تقریب میں گورنر سندھ نے حضرت علیؓ کے یوم ولادت کا کیک بھی کاٹا۔