Islam Times:
2025-04-15@09:27:10 GMT

آزاد کشمیر تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ ہے، بیرسٹر سلطان

اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT

آزاد کشمیر تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ ہے، بیرسٹر سلطان

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان سے ملاقات کے دوران بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت جعلی مقابلوں میں کشمیری نوجوانوں کو شہید کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ ہے، یہاں سے مظلوم کشمیریوں کی آواز دنیا تک پہنچانے کے لئے ہمیں کمر بستہ ہو جانا چاہیے کیونکہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں آئے روز کشمیری عوام پر مظالم ڈھا رہا ہے اور اس نے کشمیری عوام کو اپنے ہی گھروں میں قید کر رکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق کشمیر ہائوس اسلام آباد میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان سے ملاقات کے دوران بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت جعلی مقابلوں میں کشمیری نوجوانوں کو شہید کر رہا ہے اور حریت قیادت کو پابند سلاسل کیا ہوا ہے، ایسے حالات میں آزاد کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کو متفق و متحد ہو کر مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کے لئے ملکی و عالمی سطح پر جارحانہ اور موثر انداز میں اپنی آواز بلند کرنا ہو گی۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور راجہ محمد فاروق حیدر خان نے آزادی کے بیس کیمپ سے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا۔ راجہ محمد فاروق حیدر خان نے مسئلہ کشمیر کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ صدر آزاد جموں و کشمیر نے دنیا کے ہر فورم پر مظلوم کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جنگ لڑی ہے اور مودی حکومت کے انسانیت سوز اور ناپاک عزائم کا پردہ چاک کیا ہے جس پر پوری کشمیری قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بیرسٹر سلطان محمود چوہدری راجہ محمد فاروق حیدر خان کے لئے

پڑھیں:

حاجی کیمپ کے اردگرد تجاوزات کی بھرمار، روڈ بند، ٹریفک جام معمول 

لاہور (رپورٹ: محمد علی جٹ سے) تحصیل شالیمار کے علاقہ حاجی کیمپ کے گردو نواح میں تجاوزات مافیا قابض، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار کی کاوشوں کے باوجود کرپٹ ملازمین کی سرپرستی میں حاجی کیمپ سٹیشن کے قریب روڈ سکڑ کر نہ ہونے کے برابر رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی واضح ہدایات کے باوجود شہر کی اہم روڈ ریلوے ہیڈ کوارٹر سے لے کر حاجی کیمپ کے چو ک اور اورنج لائن سٹیشن کے اردگر د تجاوزات کو کنٹرو ل کرنا ناممکن نظر آنے لگا۔ دونو ں اطراف غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز اور ریڑھی بانوں نے قبضہ جمارکھاہے جس سے ٹریفک جام معمول بن چکا ہے اے سی شالیمار کی جانب سے متعدد اپریشن بھی کیے جا چکے ہیں جو کہ صرف وقتی آپریشن ہوتے ہیں جسکے کچھ دیر بعد چند سرکاری ملازمین اور تجاوزات مافیا کی ملی بھگت سے دوبارہ تجاوزات قائم ہو جاتی ہیں، جس کے لیے ان راشی ملازمین کی روزانہ کی بنیاد پر جیب بھی گرم کی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق فی ریڑھی روزانہ 200 روپے اور مستقل اڈہ لگانے کے روزانہ 300 روپے وصول  کئے جاتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی برادری فیکٹ فائنڈنگ مشن مقبوضہ کشمیر بھیجے، زاہد ہاشمی
  • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنر ل مقبوضہ کشمیر میں فوری مداخلت کریں، محمود ساغر
  • حاجی کیمپ کے اردگرد تجاوزات کی بھرمار، روڈ بند، ٹریفک جام معمول 
  • کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کا پروفیسر خورشید کے انتقال پر اظہار تعزیت
  • حکومت پاکستان کا آزاد کشمیر میں ایئرپورٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ
  • کل جماعتی حریت کانفرنس کا مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی پر اظہار تشویش
  • امت مسلمہ متحد ہو جائے تو فلسطین آج آزاد ہو سکتا ہے: طاہر محمود اشرفی
  • عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ بند کروائے، علی رضا سید
  • جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس نے وقف قانون کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
  • آزادی مارچ کیس، زرتاج گل کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ