WE News:
2025-01-18@10:12:41 GMT

غامدی صاحب کا جرم

اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT

ہمارا خطہ ایک اور طوفان کی زد میں ہے۔ گزشتہ 3-4 دہائیوں کے دوران بھی یہاں طوفان آتے رہے ہیں، لیکن پاکستان ان طوفانوں کا ہدف بالواسطہ طور پر بنا، لیکن اس بار صورت حال مختلف ہے۔ شیطان کے کان بہرے،  خطرہ یہی ہے کہ اس بار ہم دشمن کا کہیں براہِ راست نشانہ نہ بن جائیں۔ جاوید احمد غامدی صاحب کا جرم یہی ہے کہ انہوں نے بھری بزم میں راز کی بات کہہ دی ہے  اور خبردار کیا ہے کہ اس بار کوئی غلطی سرزد ہوئی تو آئندہ 2-3 صدیوں تک اس کی سزا بھگتنی پڑے گی۔

سوال یہ ہے کہ آج ہمیں کس خطرے کا سامنا ہے؟ سیاست کی عالمی بساط پر بہت سے کھیل ایک ساتھ چلتے ہیں۔ یوں کہنا چاہیے کہ ہمہ وقت زیر زمین ہلچل مچی رہتی ہے۔ کبھی کبھی اس کے کچھ مظاہر سامنے آ جاتے ہیں، لیکن ان کا معاملہ کسی غوطہ خور کی طرح ہوتا جس نے ڈبکی تو غزہ میں لگائی لیکن برآمد وہ شام میں ہوا۔ شام کے واقعے کے بعد اسرائیل کے راستے کی بہت سی رکاوٹیں دور ہو چکی ہیں یا وہ اتنی کمزور ہو چکی ہیں کہ اب ان کا ہونا نہ ہونا برابر ہے۔ کیا فلسطین میں پھٹنے والے آتش فشاں کی منزل صرف دمشق تھی؟ کون یقین سے کچھ کہہ سکتا ہے، لیکن دیکھنے والے بھی قیامت کی نظر رکھتے ہیں، پھر مطالعہ بہت سے راز اور پیچیدہ گرہیں کھول دیتا ہے۔ یوں انہیں بہت کچھ معلوم ہو ہی جاتا ہے۔ لہٰذا غامدی صاحب یا ان جیسے بزرگ کوئی بات کہیں تو ضرور اس پر کان دھرنے چاہییں۔

یہ بھی پڑھیں:وسائل کے بغیر جنگ جیتنے کی حکمت عملی

سیاست کے عالمی پیچ و خم کے رازدانوں اور تجزیے اور بصیرت کے زور پر حالات پر نظر رکھنے والوں کا خیال ہے کہ اس بار جس خرابی کا آغاز ہوا ہے، اس کا سلسلہ مشرق وسطیٰ تک رکنے والا نہیں۔ یہ ایران تک پہنچے گا لیکن ایران بھی اس کی آخری منزل نہیں ہوگی۔ اس کی حتمی منزل ایران کا پڑوس یعنی پاکستان ہے۔ سرسری انداز سے بھی دیکھیں تو بات سمجھ میں آتی ہے۔ بظاہر تو یہی محسوس ہوتا ہے کہ شام میں رونما ہونے والی تبدیلی نے ترکیہ میں ہیجان بپا رکھنے والے کردوں کی کمر توڑ دی ہے اور اب ان میں پہلے جیسا دم خم باقی نہیں رہا۔ اگر ایسا ہو جاتا ہے تو ظاہر ہے کہ ایک محاذ تو ٹھنڈا ہو گیا لیکن ظاہر ہے کہ یہ بھی ایک اندازہ ہے۔ اگر اس کے الٹ ہوتا ہے تو اس کے اثرات بلوچستان تک محسوس کیے جائیں گے۔ پہلے سے بے چین بلوچستان کے لیے یہ ایک نیا خطرہ ہو گا۔ اس خطرے کے کچھ پہلو اور بھی ہیں۔

اب تک تو دنیا یہی سمجھتی آئی ہے کہ امریکا طالبان کا مخالف ہے، اس کی حکومت کو بھی اس نے تسلیم نہیں کیا، لیکن امریکی امداد پھر بھی اسے مل رہی ہے۔ صرف امریکی امداد نہیں مل رہی، امریکی اتحادیوں کے ساتھ بھی ان کے راز و نیاز بڑھتے جا رہے ہیں۔ اس کا تازہ ثبوت دبئی سے میسر آیا ہے جہاں بھارتی سیکریٹری خارجہ اور افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ یہ ملاقات کئی اعتبار سے اہم ہے۔ کیا یہ بات توجہ طلب نہیں  ہے کہ طالبان  بھارت کی ترجیحات میں بہت نیچے تھے۔ اس کے ذمے داران سے اگر بھارتی ملتے بھی تھے تو بہت نچلی سطح پر۔ اب یہ سطح یک دم بلند ہوئی ہے۔ صرف بلند نہیں ہوئی بھارت نے طالبان حکومت کو بھاری مالی امداد بہم پہنچانے کا وعدہ بھی کیا ہے اور افغانستان نے چاہ بہار کی بندرگاہ کے سلسلے میں بھارت سے تعاون بڑھانے کا وعدہ کیا ہے۔ یہ باتیں تو وہ ہیں جو علانیہ ہیں۔ غیر علانیہ کیا کیا کچھ ہے؟ اس کے بارے میں بھی کچھ نہ کچھ سامنے آ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رچرڈ گرینل پریشان کیوں ہیں؟

اب ایک اور معاملے پر توجہ کیجیے۔ کچھ دن ہوتے ہیں، ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین نے ایک بات کہی تھی۔ انہوں نے اپنی گفتگو کی ایک وڈیو جاری کی تھی جس میں انہوں نے چونکا دینے والی ایک بات کہی تھی۔ یہ ان دنوں کی بات ہے جب ایک قوم پرست گروہ نے پاکستان کے سابق قبائلی علاقوں میں ایک جرگہ منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ الطاف حسین نے اپنی گفتگو میں دونوں طرف کے قوم پرستوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ تو تم جانتے ہی ہو کہ تمہارا اصل دشمن کون ہے، لہٰذا اس جرگے میں جوق در جوق شرکت کی جائے۔ یہ جرگہ ہو جاتا تو ایک بہت بڑا دھماکا ہوتا، لیکن اس وقت بہت سے متعلقہ لوگ حرکت میں آئے یوں یہ سرگرمی بے اثر ہو گئی۔ یہ سرگرمی بے اثر ضرور ہوئی لیکن ختم نہیں ہوئی۔ سازش نہ صرف برقرار ہے بلکہ اس پر کام بھی جاری ہے، جس کے اثرات کرم سمیت پورے خیبر پختونخواہ میں صاف دکھائی دیتے ہیں۔

ان اثرات کے 2 پہلو تو ہمارے قومی منظر پر صاف نظر آتے ہیں، جن کا ایک پہلو سیاسی ہے اور دوسرا غیر سیاسی۔ غیر سیاسی منظرنامہ کرم میں ہمارے سامنے ہے جہاں صرف چند دنوں کے دوران ہی سینکڑوں افراد کو بے رحمی سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ اسی طرح صوبے میں دہشتگردی کا بڑھتا ہوا رجحان ہے۔ یہ معاملہ کثیر پہلو ہے۔ یہ صرف فرقہ واریت اور دہشتگردی نہیں ہے۔ اس قضیے میں بہ ظاہر 2 فریق ہی سامنے ہیں، لیکن بات ان 2 تک محدود نہیں۔ اگر چند سوالوں پر غور کر لیا جائے تو مزید فریق بھی بے نقاب ہو جائیں گے۔

اس ضمن میں پہلا سوال یہ ہے کہ کرم میں جب خون کی ہولی کھیلی جا رہی تھی، صوبائی حکومت اس سے لاتعلق کیوں رہی؟ وہ صرف لاتعلق نہیں تھی بلکہ اس نے دوسرا محاذ بھی گرم کر رکھا تھا۔ اس سیاسی گروہ کی طرف سے اسلام آباد پر بار بار یلغار کا مقصد کیا صرف سیاسی تھا؟ اب یہ حقیقت تو واضح ہو چکی کہ اسلام آباد میں لاشیں مطلوب تھیں۔ یہ لاشیں مل جاتیں تو پورا منظر نامہ ہی بدل جاتا۔ کرم صرف کرم تک محدود نہ رہتا، اس کی تباہ کاری کا دائرہ مزید وسیع ہو جاتا۔ حکومت کے ساتھ مذاکرات میں بھی پی ٹی آئی کا غیر ذمے دارانہ طرز عمل اسی وجہ سے ہے۔ بہت سی قوتیں چاہتی ہیں کہ پاکستان کو معاشی اور انتظامی طور پر ناکام بنا دیا جائے جس کے نتیجے میں صرف حکومت ہی نہیں ریاست کے غیر مؤثر ہونے کا تاثر بھی پختہ ہو جائے۔ 2018 سے اب تک ملک کو دیوالیہ کرنے کی عملی کوششوں کا تعلق بھی اسی منصوبے کے ساتھ جڑا ہوا تھا۔ اب جو کچھ دن قبل عمران خان نے یہ کہا ہے کہ حکومت معیشت کو بہتر کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے، یہ ان کی طرف سے خوشی کا اظہار نہیں تھا بلکہ اپنے لوگوں کو ان کی طرف سے ڈانٹ تھی کہ نالائقو! یہ تم نے کیسے ہونے دیا؟

یہ بھی پڑھیں:صدیق الفاروق: جسے ہو غرور آئے کرے شکار مجھے

اس گورکھ  دھندے کے مقاصد بڑے خوف ناک ہیں، ان کا تعلق پاکستان کے ساتھ براہ راست ہے۔ ایک طے شدہ منصوبہ بندی کے تحت سیاسی حدت اور دہشتگردی و خون ریزی میں مسلسل اضافے کا مقصد پاکستان میں اقوام متحدہ کی مداخلت کا راستہ ہموار کرنا ہے۔ ایسی صورت میں یہ بات کہے بغیر بھی سمجھ میں آتی ہے کہ خانہ جنگی میں مبتلا ملک کے پاس ایٹمی اثاثے کوئی رہنے نہیں دیتا۔ ملک کو بہ تدریج اسی جانب دھکیلا جا رہا ہے۔ اس سازش کا دوسرا نکتہ ملک کو آئین سے محروم کرنا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ حالیہ بحران 2 شاخہ ہے۔ آئین سے محرومی کا مقصد ملک کے اتحاد کا خاتمہ ہے تاکہ ملک کو اپنی نظریاتی شناخت سے محروم کر دیا جائے۔ پاکستان کے موجودہ بحران کی اصل کہانی یہی ہے۔

ایسی خطرناک فضا میں ملک کی دفاعی فورس کو متنازع بنانا کتنا خطرناک ہو سکتا ہے، یہ سمجھنا کچھ مشکل نہیں۔ فوج کے ہیڈکوارٹر اور دیگر اہم تنصیبات پر حملوں اور اس کے ذمے داران کی کردار کشی کا تعلق بھی اسی صورت حال سے ہے۔ یہ معاملہ صرف پی ٹی آئی تک محدود نہیں بلکہ اس کی شاخیں دور دور تک یعنی بیرون ملک تک پھیلی ہوئی ہیں۔ یہ جو پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کا تخریبی پروپیگنڈا تھمنے میں نہیں آ رہا اور کوئی نہیں جانتا کہ اس کے پیچھے کون ہے، اس کی وجہ بھی یہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:راضی بہ رضا امین احسن اصلاحی

اس کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان ایک بار پھر 1971 جیسے حالات سے دوچار ہے۔ اس قسم کے حالات میں فوج کی پالیسیوں سے اگر اختلاف بھی ہو تو اسے کمزور کرنا دشمن کے ہاتھ مضبوط کرنا ہے۔ غامدی صاحب نے ہمیں یہی سمجھانے کی کوشش کی ہے۔ ان کی مخالفت اور کردار کشی کرنے والے دشمن کے آلہ کار ہیں اور اس کے ہاتھ مضبوط کر رہے ہیں۔ ان کے حرف نصیحت کو ان کا جرم بنا دینے والے کتنا بڑا جرم کر رہے ہیں، یہ بات ان کی سمجھ میں آ جائے تو وہ پچھتائیں اور سینہ کوبی کریں لیکن سردست تو وہ قاتلینِ حسین کی طرح تلواریں سونتے کھڑے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ڈاکٹر فاروق عادل

فاروق عادل ادیب کا دل لے کر پیدا ہوئے، صحافت نے روزگار فراہم کیا۔ ان کی گفتگو اور تجزیہ دونوں روایت سے ہٹ کر ہوتے ہیں۔

1971 ایران جاوید احمد غامدی دہشتگردی شام غزہ کرم.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایران جاوید احمد غامدی دہشتگردی کے ساتھ رہے ہیں بھی اس یہ بات ملک کو

پڑھیں:

خواجہ صاحب آپ نے کہا تھا ہم ملٹری کورٹس ریکارڈ نہیں دیکھ سکتے،آئینی بنچ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پرسماعت کے دوران آئینی بنچ نے کہاکہ خواجہ صاحب آپ نے کہا تھا ہم ملٹری کورٹس ریکارڈ نہیں دیکھ سکتے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کے دلائل جاری  ہیں۔

دوران سماعت جج نے کہاکہ خواجہ صاحب آپ نے کہا تھا ہم ملٹری کورٹس ریکارڈ نہیں دیکھ سکتے،جسٹس حسن اظہر نے کہاکہ سپریم کورٹ ایک کیس میں  ریکارڈ کا جائزہ لے چکی ہے،وکیل خواجہ حارث نے کہاکہ ریکارڈ ہم آپ کو دکھائیں گے نا،جسٹس حسن اظہر نے کہاکہ آپ نے پھر پرسوں کیوں بیان دیا ہم ریکارڈ نہیں دیکھ سکتے،وکیل وزارت دفاع نے کہا کہ میں نے کہا تھا آپ کیس کے میرٹس کو ابھی نہیں دیکھ سکتے،آپ کے اس وقت سزاؤں کیخلاف اپیلیں ہائیکورٹ سے ہو کر نہیں آئیں،جسٹس حسن اظہر نے کہاکہ دیکھ سکتے ہیں گواہ کیسے پیش ہوئے شہادتیں کیسے ریکارڈ ہوئیں؟ وکیل خواجہ حارث نے کہاکہ آپ صرف بنیادی حقوق کے نکتے تک دیکھ سکتے ہیں،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ ہم چالان جمع ہونے سے سزا ہونے تک کا سارا عمل دیکھیں گے،ہم آرٹیکل 10 اے اور نیچرل جسٹس پر بھی دیکھیں گے،جسٹس حسن اظہر نے کہاکہ نیچرل جسٹس پر آپ کسی کو بغیر سنے اس کی مذمت تک نہیں کر سکتے۔

توشہ خانہ ٹوکیس؛اسلام آباد ہائیکورٹ  کی درخواست گزاروں کے وکلا کو آفس اعتراضات دور کرنے کی ہدایت

مزید :

متعلقہ مضامین

  • اب سفارش نہیں چلے گی
  • فیصلے میں پیسوں کو جرم قرار دیا گیا، جج صاحب بھول گئے عطیات جرم نہیں ہوتے،بیرسٹر علی ظفر
  • بانی پی ٹی آئی سو بار بھی پیدا ہو جائے آصف زرداری   نہیں بن سکتا، پلوشہ خان
  •   جج صاحب بھول گئے عطیات جرم نہیں ہوتے، بیرسٹر علی ظفر عدالتی فیصلے پرردعمل
  • کعبے کس منہ سے جاؤ گے غالبؔ
  • رانا صاحب آئیں آپکو کے پی میں لوگوں کے گھروں میں لے کر جاتے ہیں، شیخ وقاص
  • 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو 14 سال قید ہو سکتی ہے : فیصل واوڈا 
  • خواجہ صاحب آپ نے کہا تھا ہم ملٹری کورٹس ریکارڈ نہیں دیکھ سکتے،آئینی بنچ
  • پاکستان کبھی باضابطہ اتحادی نہیں رہا،لیکن ایک مضبوط شراکت دار ہے،امریکا
  • پاکستان کبھی باضابطہ اتحادی نہیں رہا لیکن ایک مضبوط شراکت دار ہے؛ وائٹ ہاؤس