Express News:
2025-04-15@09:15:43 GMT

فرانس میں 2 ٹرامز آپس میں ٹکرا گئیں، 30 افراد زخمی

اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT

STRASBOURG:

فرانس کے شہر اسٹراس برگ میں سنٹرل اسٹیشن پر دو ٹرامز آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 30 افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کچھ زخمیوں کو معمولی چوٹیں آئیں، جبکہ 100 افراد کو اسپتالوں میں چیک کیا گیا اور کسی کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔

حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاہم حادثے کی وجوہات کے بارے میں ابھی تک کوئی معلومات نہیں مل سکیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرام نے پٹری تبدیل کی اور وہ اسٹیشن پر کھڑی ہوئی دوسری ٹرام سے ٹکرا گئی۔

واضح رہے کہ اسٹراس برگ 1994 میں دوبارہ ٹرام سروس شروع کرنے والا پہلا فرانسیسی شہر ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ریسکیو 1122کے زیر تعمیر دفتر پر دستی بم حملہ، 7 افراد زخمی

سٹی 42 : ٹانک میں ریسکیو 1122کے زیر تعمیر دفتر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے۔ 

 پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے باعث کام کر نے والے 7افراد زخمی ہوئے ہیں, جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ 

ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ۔ 

متعلقہ مضامین

  • اپر کوہستان: داسو ڈیم کے قریب 2 بسیں ٹکرا گئیں، متعدد افراد زخمی
  • ٹرالر اور مسافر وین میں خوفناک تصادم، 10 افراد جاں بحق
  • کراچی: برف کے کارخانے میں گیس لیکیج سے دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی
  • کراچی: لانڈھی میں برف کے کارخانے میں گیس لیکج سے دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی
  • ریسکیو 1122کے زیر تعمیر دفتر پر دستی بم حملہ، 7 افراد زخمی
  • افغانستان: مسجد کے قریب دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی
  • افغانستان کے شہر مزار شریف میں مسجد کے باہر دھماکہ، ایک جاں بحق، تین زخمی
  • روس کا یوکرینی شہرسومی پرمیزائل حملہ، 34 افراد ہلاک
  • کوئٹہ، کیچی بیگ پولیس اسٹیشن کے قریب دستی بم دھماکہ، ایک راہگیر زخمی
  • ہیمبرگ کے میوزیم میں آنسو گیس سے حملہ، چھیالیس افراد زخمی