Jasarat News:
2025-01-18@11:02:25 GMT

دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کےخلاف مارچ شروع

اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد سے بیداری مارچ کا آغاز کردیا گیا، مظاہرین کی پنجاب اور اسلام آباد جانے والے راستے بند کرنے کی دھمکی۔ تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کے خلاف مارچ شروع، پنجاب اور اسلام آباد جانے والے راستے بند کرنے کی دھمکی دےدی گئی،دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف ”دریائے سندھ بچا¶ تحریک“ کی جانب سے حیدرآباد سے بیداری مارچ کا آغاز کردیا گیا، جو میرپور خاص تک جاری
رہے گا۔ حیدرآباد ہٹڑی بائی پاس سے روانہ ہونے والے مارچ کی قیادت مرکزی رہنما سید زین شاہ، ڈاکٹر صفدر عباسی، ایاز لطیف پلیجو و دیگر نے کی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: دریائے سندھ

پڑھیں:

سندھ بلڈنگ،خفیہ طاقتوں کی پشت پناہی ، اورنگزیب غیر قانونی کاموں میں آ زاد

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رخصتی کی دہلیز پر کھڑے کرپٹ ترین ڈی جی عبدالرشید سولنگی نے عدلیہ اور سول سوسائٹی کو گمراہ کرنے کے لیے متعدد بدعنوان افسران کے تبادلے کیے ہیں۔ مگر مزید بدعنوانیوں کے لیے کوشاں کچھ دوسرے افسران بشمول قمر قائم خانی کی سرپرستی میں ایک متوازی نظام پہلے سے ہی تیار کر دیا ہے۔ جنہیں فروری میںاپنی رخصتی سے قبل بڑے بڑے اہداف دے دیے ہیں۔ دوسری طرف دلچسپ امر یہ ہے کہ بلڈنگ افسران ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے نہ صرف اپنی سیٹوں پر قابض ہیں بلکہ غیر قانونی امور سے اضافی وصولیوں میں بھی مگن دکھائی دیتے ہیں ۔بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب نے منہدم عمارتوں کی ازسرنو تعمیر شروع کروا کر خطیر رقم بٹور بٹور لی ہے ،ساتھ ہی رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات بھی شروع کروا دی ہیں ۔باوثوق ذرائع کے مطابق اورنگزیب کو خود کو خفیہ طاقتوں کے مفادات کے نگران کے طور پر پیش کرتا ہے ، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موصوف نے تحقیقاتی اداروں کے نام پر وصولیوں کا سلسلہ بھی شروع کر رکھا ہے۔ جرأت سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں میں بغیر نقشے کے بننے والی سیکڑوں غیر قانونی عمارتوں کی آزادی دے کر ملکی محصولات کو نہ صرف نقصان پہنچایا بلکہ ناظم آباد کابنیادی ڈھانچہ تبدیل کر کے گیس، بجلی ،پانی اور پارکنگ جیسے بنیادی مسائل میں اضافہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔اس وقت بھی ناظم آباد کے پلاٹ نمبر 1F 9/2.،1F 10/3پر عدالتی احکامات کے بر خلاف تعمیرات جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • دریائے جہلم کے وسط میں واقع قدرتی جنگل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی.
  • حیدرآباد ، مرکزی مسلم لیگ کی سندھ حقوق مارچ کی تیاریاں عروج پر
  • گورنر سندھ کی اسلام آباد میں فلسطینی سفارت خانے جاکر سیز فائر پر سفیر کو مبارکباد
  • دریا پر نہروں کی تعمیر سے سندھ موت کی وادی مٰں تبدیل ہوجائیگا،قادر مگسی
  • سندھ بلڈنگ،خفیہ طاقتوں کی پشت پناہی ، اورنگزیب غیر قانونی کاموں میں آ زاد
  • سندھ حکومت کی نااہلی کے باعث نوجوان مایوس ہیں،عقیل احمد
  • پاکستان میں ’گوگل پے‘ کا مارچ 2025 میں متوقع آغاز
  • ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کا نیشنل ہائی ویز، سپرہائی وے بند کرنے کی دھمکی
  • مارچ 2025: ‘گوگل پے’ کے ذریعے ڈیجیٹل مالیاتی انقلاب کا آغاز
  • وزیر اعلیٰ سندھ کے سرکاری جہاز پر فیملی سمیت سفر کرنے والے افسران معطل