پنجاب میں شدید دھند ،موٹرویز بند،فلائٹ آپریشن متاثر
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
لاہور(صباح نیوز) لاہور سمیت پنجاب بھر میں شدید دھند چھائی رہی ،موٹرویز مختلف مقامات پر بندکردی گئیں ، لاہور ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر ہونے سے 6پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، سیالکوٹ ایئرپورٹ پر بھی دھند کے ڈیرے رہے، پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔حد نگاہ کم ہونے پر موٹر ویز متعدد مقامات سے بند کر دی گئی، موٹر وے ایم2 لاہور سے کوٹ مومن، ایم3 فیض پور سے درخانہ تک بند کر دی گئی، لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 پر دھند کے باعث دہ ممنوع
قراردے دیا گیا۔قومی شاہراہوں پر حد نگاہ کم ہونے سے ٹریفک کی روانی شدیدمتاثر ہوئی، ترجمان موٹر وے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کردی، ڈرائیورز کو فوگ لائٹس استعمال کرنے کا مشورہ دیدیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسلام آباد ژالہ باری سے متاثر ہونے والی ہیول گاڑیوں کے مالکان کے لیے خوشخبری
بدھ کو راولپنڈی و اسلام آباد میں ژالہ باری سے متاثر ہونے والی ہیول کے مالکان کے لیے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ ہیول کمپنی نے ان کی گاڑیوں کو رعایتی داموں میں مرمت کرکے دینے کا اعلان کیا ہے۔
ہیول پاکستان کا کہنا ہے کہ ہم صرف گاڑیاں نہیں بناتے بلکہ ہم دیرپا تعلقات بھی بناتے ہیں اور جب مشکل وقت آتا ہے تو ہم اپنی ہیول فیملی کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ راولپنڈی/اسلام آباد میں بدھ کو ہونے والی ژالہ باری سے متاثر ہونے والی ہیول گاڑیوں کے ونڈ اسکرین، رئیر اسکرین اور پینورامک سن روف کی مرمت پر کمپنی 40 فیصد ڈسکاؤنٹ دے گی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں خوفناک ژالہ باری، گاڑیوں اور گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے
ہیول پاکستان نے کہا کہ اگر آپ کی گاڑی متاثر ہوئی تھی تو آپ اس پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے لیے اسے 19 اپریل 2025 تک مرمت کے لیے لے آئیں۔
کمپنی کا ہیول گاڑیاں رکھنے والوں سے کہنا تھا کہ آپ اکیلے نہیں ہیں اور ہم آپ کے لیے حاضر ہیں۔ کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ اللہ ہم سب کو ایسے واقعات سے محفوظ رکھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد ژالہ باری ژالہ باری گاڑیوں کا نقصان ہیول پاکستان ہیول گاڑی