GAZA:

ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی طیاروں سے ممنوعہ ہتھیاروں کی بمباری سے 7,820 لاشیں بخارات میں تحلیل ہوگئیں۔

سول ڈیفنس نے رپورٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی بمباری کے 10 فیصد واقعات میں شہدا کی لاشوں کے کچھ حصے بخارات بن جاتے ہیں کیونکہ سول ڈیفنس کا عملہ لاشیں مکمل طور پر غائب ہونے کی وجہ سے نکالنے میں ناکام رہا یا ان کے صرف چھوٹے حصے باقی رہ گئے تھے۔

غزہ کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر منیر البراش نے بتایا بعض حملوں میں دھماکے کا درجہ حرارت 4000 ڈگری سے زیادہ تھا۔ التابعین سکول پر فجر کے وقت کے حملے میں بھی ایسا ہی ہوا اور بہت سے لاشیں ختم ہوگئیں۔ 

اسرائیلی فوج نے غزہ میں ہفتہ کے دن بھی جارحانہ کارروائیاں کرکے مزید 32 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

غزہ کے حکام نے ہفتہ کو بتایا کہ اسرائیلی جارحیت میں اب تک شہدا کی تعداد 46537 ہوگئی ہے۔

حکام نے ہفتہ کو اعداد و شمار کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے شہدا کی تعداد میں 499 افراد کا اضافہ اس بنا پر بھی کیا کہ گزشتہ چند ماہ میں ان افراد کی اموات مجموعے میں درج ہونے سے رہ گئی تھی۔

ادھر ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ غزہ میں ہلاکتوں کی اصل تعداد ریکارڈ سے 40 فیصد زیادہ ہے۔

طبی جریدے لینسیٹ میں جمعہ کو شائع تحقیق میں بتایا گیا جنگ کے پہلے نو ماہ کے دوران اموات کی تعداد وزارت صحت کے ریکارڈ سے 40 فیصد زیادہ تھی۔ تحقیق میں جنگ کے پہلے 9 ماہ میں اموات کی تعداد کا بہترین تخمینہ بھی 64,260 لگایا گیا ہے۔

غزہ میں ہر 35 افراد میں سے ایک فرد شہید ہو چکا ہے۔

دوسری طرف اسرائیل نے یمن میں فوجی تنصیبات، بندرگاہوں پر بم برسا دیے ہیں، ایک شخص ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ نیتن یاہو نے کہا حوثیوں کو اسرائیل کے خلاف کارروائیوں کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں سینکڑوں افراد نے  بین الاقوامی فوجداری عدالت کے وارنٹس کے باوجود اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو گرفتار نہ کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف احتجاج کیا۔ 

پولینڈ کے وزیر اعظم نے جمعرات کو کہا تھا حکومت دوسری جنگ عظیم کے دوران نازی آشوٹز ڈیتھ کیمپ کی آزادی کی 80  ویں سالگرہ کے موقع پر دورہ کرنے کی صورت میں نیتن یاہو اور گیلنٹ کو  گرفتار نہیں کرے گی۔

یورپین فاؤنڈیشن برائے القدس نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے سال 2024 کے دوران القدس 443 مرتبہ فائرنگ کی اور القدس میں12بچوں سمیت 26افراد کو شہید اور 106 کو زخمی کردیا۔ ان شہدا میں 25 فلسطینی اور ایک ترک شہری شامل تھا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی تعداد

پڑھیں:

پاکستان میں پولیوکا ایک کیس رپورٹ، مجموعی تعداد 73 ہوگئی

پاکستان میں پولیوکا ایک کیس رپورٹ، مجموعی تعداد 73 ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا ہے، جس کے بعد 2024 میں رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 73 ہوگئی ہے۔ انسداد پولیو پروگرام نے بتایا کہ ملک میں سال 2024 کا 73 واں پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے اور لیب نے ٹھٹہ سے ایک پولیو کیس کی تصدیق کردی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ اس کیس کا آغاز 10 دسمبر 2024 کو ہوا تھا اور ٹھٹہ سے گزشتہ سال کے دوران پولیو کا یہ پہلا کیس ہے۔

ملک بھر میں رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز میں سے 27 بلوچستان، 22 خیبر پختونخوا، 22 سندھ، ایک ایک پنجاب اور اسلام آباد سے ہیں۔ قبل ازیں گزشتہ روز بھی خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوا تھا۔ ملک بھر میں نئے سال کی پہلی پولیو ویکسینیشن مہم 3 سے 9 فروری 2025 تک چلائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • جنگ بندی معاہدے کے باوجود غزہ پر اسرائیلی دہشتگردی:شہدا کی تعداد 110 ہوگئی
  • کرم میں قافلے پر حملہ: شہید اہلکاروں کی تعداد دو ہوگئی، لاپتا چار ڈرائیوز کی لاشیں برآمد
  • لوئر کرم، 4 افراد کی ہاتھ پاؤں بندھی لاشیں برآمد
  • غزہ: جنگ بندی کی خوشیاں منانے والوں پر اسرائیلی حملے، شہدا کی تعداد 110 ہوگئی
  • لاہور : مخلتف مقامات سے چار نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
  • لاہور کے مخلتف مقامات سے چار نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
  • پاکستان میں پولیوکا ایک کیس رپورٹ، مجموعی تعداد 73 ہوگئی
  • جنگ بندی کے باوجود اسرائیل جارحیت سے باز نہ آیا؛ وحشیانہ بمباری میں 40 فلسطینی شہید
  • اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری؛ شہادتوں کی تعداد 60 سے زائد ہوگئیں
  • پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 72 تک پہنچ گئی