محکمہ آبپاشی کے افسران کے خلاف تحقیقات،انجینئر نعیم میمن نیب میں طلب
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
نیب نے محکمہ آبپاشی کے انجینئر نعیم میمن کے خلاف تحقیقات شروع کردی جس کے لیے سیکریٹری آبپاشی سندھ کو خط لکھ دیا گیاجس میں انجینئر نعیم میمن کو چودہ جنوری کو طلب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اُن کے خلاف ایک کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی گئی ہے، نعیم میمن جمڑاؤ ، مٹھڑاؤ تھر ڈویژن میرپورخاص میں مالی بے قاعدگی میں ملوث ہیں، نعیم میمن کا سروس پروفائل دیں جس میں تقرریوں کی تفصیلات ہو ،پرسنل فائل دیں۔ جس میں سالانہ اثاثے ڈکلیئر کرنے کی تفصیلات شامل ہو۔میرپورخاص ڈویژن میں پانچ سال میں جتنے بھی افسر تعینات ہوئے ہیں ان کی تفصیلات دیں۔تحقیقات میں تعاون نہ کرنے کا مطلب جان بوجھ کر رکاوٹیں ڈالنے کے مترادف ہوگا۔ تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے کی قانون میں دس سال سزا مقرر ہے۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
برطانیہ میں مسلمانوں کی قبروں کی بے حرمتی، 85 کتبے توڑ دیے گئے
لندن: برطانیہ کے علاقے ہرٹفورڈ شائر میں کار پینڈرز پارک کے قبرستان میں مسلمانوں کی قبروں کی بے حرمتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 85 قبروں کے کتبے توڑ دیے گئے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو اس واقعے سے متعلق معلومات ہوں تو فوری طور پر پولیس سے رابطہ کریں۔
برینٹ کونسل کے لیڈر محمد بٹ نے واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ ایک اسلاموفوبیا پر مبنی نفرت انگیز جرم معلوم ہوتا ہے، اور مسلمانوں کی قبروں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد تمام قبروں پر نئے کتبے دوبارہ نصب کیے جائیں گے۔