Juraat:
2025-01-18@11:11:52 GMT

شہر کاامن پی پی نے لوٹایا ،روزگاردیا،بلاول بھٹو

اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT

شہر کاامن پی پی نے لوٹایا ،روزگاردیا،بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہمارا خاندان 3 نسلوں سے کراچی کی ترقی میں کردار ادا کررہا ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شہر کے مسائل کا حل نکالیں گے، صوبہ سندھ کے ساتھ وفاق ہمیشہ سے سوتیلا سلوک کرتا آیا ہے۔کراچی میں شاہراہ بھٹو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے شاہراہ بھٹو کا افتتاح کردیا ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں کراچی کی ترقی کے لیے بے پناہ منصوبے دیئے گئے، شاہراہ فیصل سے اسٹیل مل تک قائد عوام نے شہر کے انفرا اسٹرکچر اور صنعتی ترقی، عوام کو روزگار دلوانے میں انقلابی کام کروایا تھا۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کو جب بھی حکومت کا موقع ملا انہوں نے کراچی پر خاص توجہ دی، ہمیشہ امن و امان قائم کرنے اور شہر کی عوام کو روزگار دلوانے کی کوشش کی۔ان کا کہنا تھا کہ سابق میئر اور ایم کیوایم کے رہنما مصطفی کمال سے پوچھ لیں کراچی کے لیے سب سے زیادہ فنڈز آصف علی زرداری نے دیئے، یہ منصوبہ نہ صرف اس شہر بلکہ پورے صوبے کو ملک سے جوڑے گا، اس کے علاوہ یہ شہر کی عوام کو روزگار بھی فراہم کرے گا، میرے پسندیدہ منصوبے شاہراہ بھٹو کو پبلک پرائیوٹ شراکت داری کے تحت تعمیر کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ پبلک پرائیویٹ شراکت داری کے تحت بہت سے منصوبوں کو مکمل کیا ہے، ہماری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ عوام کو مفت یا کم سے کم قیمت پر سہولت فراہم کی جائے، سندھ حکومت کی وجہ سے 100 روپے کا ٹول ٹیکس رکھا گیا ہے اور امید ہے یہ اتنا ہی رہے گا۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ شراکت داری کو پاکستان سمیت عالمی سطح پر سراہا گیا ہے، خواہش ہے کہ اسی منصوبے کے تحت صوبے اور خاص طور پر کراچی کے مسائل کا حل نکالنے کے لیے مذکورہ شراکت داری کو فروغ دینا ہوگا۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آنے والے وقت میں اس پارٹنرشپ کے تحت شہر کے تمام مسائل کا حل نکالنے کی کوشش کی جائے گی،صوبہ سندھ کے ساتھ وفاق ہمیشہ سے سوتیلا سلوک کرتی آئی ہے، وسائل کی تقسیم غیر منصفانہ ہے، اگر حق ٹھیک طریقے سے نہیں ملتا تو سہولیات فراہم کرنا بہت مشکل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وسائل کی کمی کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو متعارف کروایا جو کامیابی سے چل رہا ہے، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے درخواست ہے کہ کراچی کی تاجر برادری کو مطمئن کیا جائے، کاروباری طبقہ دوستی یاری میں کام نہیں کرے گا، اگر ان کو اور شہر کی عوام کو فائدہ دیا جائے گا تو پھر ہم کامیاب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ شہر میں پانی کا دیرینہ مسئلہ ہے،اپنی حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ کراچی میں اس مسئلے پر زیادہ سے زیادہ ترجیح دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے کراچی کی ترقی ضروری ہے، آصف زرداری جب پہلی بار صدر بنے تو کراچی شہر کو وسائل فراہم کیے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید بی بی نے 2 آمرانہ حکومتوں سے جدوجہد کی، شہید بی بی نے اپنے ادوار میں کراچی پر توجہ دی، شہید بی بی نے ہمیشہ کراچی میں امن قائم کرنے کی کوشش کی، میرا خاندان 3 نسلوں سے کراچی کی ترقی میں کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ شارع فیصل سے پاکستان سٹیل تک بھٹو نے ترقی اور انڈسٹریلائزیشن میں حصہ ڈالا، کراچی کے عوام کا ایک بڑا مسئلہ یہاں کی ٹریفک ہے، تاجر برادری کا جتنا خیال آصف زرداری نے رکھا سب کے سامنے ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ منصوبہ اس شہر کو باقی صوبوں اور پورے ملک سے جوڑے گا، کاروباری طبقے کیلئے منافع نہیں ہوگا تو وہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کیوں کام کرینگے، ذوالفقارعلی بھٹو ایکسپریس وے کا ٹول ٹیکس 100 روپے سے زیادہ نہیں ہوگا۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ کراچی کی ترقی شراکت داری بلاول بھٹو عوام کو بھٹو نے کے لیے کے تحت

پڑھیں:

بلاول بھٹو ڈونلڈ ٹرمپ کے ناشتے میں شرکت کریں گے،شہلا رضا

ویب ڈیسک:   پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی شہلا رضا نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر  بھٹو کے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری ڈونلڈ ٹرمپ کے ناشتے میں شرکت کریں گے۔  

 بلاول اور ٹرمپ کے اچھے تعلقات ہیں۔پیپلز پارٹی کے لیے سب سے مقدم پاکستان کی سلامتی اور وقار ہے۔پارلیمنٹ ہاس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری سیاسی اور سفارتی اداب سے بخوبی واقف ہیں۔

حماس کے پہلے 33 یرغمالیوں کی رہائی کا شیڈول

 موجودہ پارلیمنٹیرین میں بلاول بھٹو زرداری ان لوگوں میں شمار کیے جاتے ہیں جنہیں نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سیاسی اور معاشی حالات کا وسیع تجربہ ہے۔
  انہوں نے کہا کہ پاکستان کا معاشی اور اقتصا دی نظام بہتر کرنے کے لیے وہ تاریخ ساز کردار ادا کر سکتے ہیں۔
 

متعلقہ مضامین

  • جلد جدید ترین میڈیا یونیورسٹی کے قیام کا فیصلہ،سندھ حکومت نے عوام کوبڑی خوشخبری سنادی
  • بلاول بھٹو ڈونلڈ ٹرمپ کے ناشتے میں شرکت کریں گے،شہلا رضا
  • کراچی میں میڈیا یونیورسٹی قائم ہونی چاہئے، قائد عوام کا وژن اپناتے تو آج پاکستانی ڈرامے اور فلمیں پوری دنیا میں دیکھے جاتے، چیئرمین پیپلز پارٹی
  • کراچی میں میڈیا یونیورسٹی قائم ہونی چاہئے، بلاول بھٹو
  • طاقت کسی بندوق یا گولی میں نہیں ثقافت اور سیاست میں ہے، بلاول بھٹو
  • بلاول بھٹو 20 جنوری کو لاہور میں اجلاس کی صدارت کرینگے
  • بلاول بھٹو کو ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ موصول 
  • بلاول بھٹو نے 20 جنوری کو لاہور میں اجلاس طلب کرلیا
  • بلاول بھٹو کو ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کے لیے دعوت نامہ موصول
  • بلاول بھٹو کو امریکی صدر ٹرمپ کی حلف برداری میں شرکت کی دعوت