خواجہ آصف ، مریم نواز مذاکرات ناکام بنا رہے ہیں،اسد قیصر
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے الزام عائد کیا ہے کہ مریم نواز اور خواجہ آصف مذاکرات کو ناکام بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے خواجہ آصف اور مریم نواز کے بیان کے حوالے سے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے حکومت کے مختلف دعوے آرہے ہیں، خواجہ آصف اور مریم نواز جس طرح بات کر رہے ہیں، ان کی کوشش ہے کہ ہر ممکن طریقے سے مذاکرات کو ناکام بنایا جائے ، پھر کہا جاتا ہے کہ عمران خان ٹویٹ کر رہے ہیں۔اسد قیصر نے کہا کہ ہم مظلوم پارٹی ہیں، ہمارے ساتھ ظلم ہوا ہے ، 26 نومبر کو ہمیں اپنے بنیادی حق سے روکا گیا، نہتے شہریوں پر گولیاں چلائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے حوالے سے جو رویہ رکھا گیا، اس حوالے سے بھی ہم مظلوم ہیں، ہمارے لوگوں کو ملٹری کورٹس میں سزائیں دی گئیں جبکہ سویلین کو کسی صورت ملٹری کورٹس سے سزائیں نہیں ہو سکتیں۔اسد قیصر نے کہا کہ اس سب کے باوجود بانی پی ٹی آئی پر الزام لگایا جا رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ اس سب کے باوجود ہمارے جو تحفظات اور مطالبات تھے ، ان میں کمی کی تاکہ ملک آگے بڑھے ، ملک جن حالات میں چل رہا ہے ، سرحدوں کی جو صورت حال ہے اور ملکی معیشت کے جو حالات ہیں، اُس سے صرف مایویسی پھیلی ہوئی ہے ۔اسد قیصر نے کہا کہ ہم نے پاکستان کی خاطر ایک قدم آگے بڑھنے کی کوشش کی، میں واضح کرنا چاہتا ہوں، نہ ہم کسی خوف میں مبتلا ہیں، نہ ہم کسی سے ڈر رہے ہیں، اگر ہم نے اپنے تحفظات کو پیچھے کیا ہے تو صرف پاکستان کی خاطر۔ اسد قیصر نے کہا کہ حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ عمران خان سے ہماری ملاقات کرائی جائے گی، حکومت کی جانب سے اب مختلف حیلے بہانے کیے جا رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں ملک میں آئین کی حکمرانی ہو، ملک میں آزاد عدلیہ ہو، ملک میں سول سپرمیسی ہو اور مضبوط پارلیمنٹ ہو، ملک کو حقیقی معنوں میں عوام کی مرضی کے مطابق چلایا جائے ۔انہوں نے واضح کیا کہ ہم ہر صورت میں اپنے مؤقف پر قائم ہیں، بانی پی ٹی آئی اس وقت پاکستان نہیں بلکہ پوری دنیا میں بڑا لیڈر بن کر ابھر رہا ہے ، جیل میں بانی پی ٹی آئی جو صعوبتیں اور مشکلات برداشت کر رہے ہیں وہ ملک کیلیے ہی کررہے ہیں اور پوری قوم اُن کے ساتھ ہے ۔ اسد قیصر نے کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے ہماری کمٹمنٹ ہے ، اس لیے اعتماد سے بات کر رہے ہیں، مریم نواز اور خواجہ آصف جو باتیں کر رہے ہیں، اس پر انتہائی افسوس ہے ، ہم جو کچھ کر رہے ہیں، پاکستان کے لیے کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: اسد قیصر نے کہا کہ کے حوالے سے کر رہے ہیں مریم نواز پی ٹی آئی
پڑھیں:
مریم نواز: میں نے بےقصور ہو کر 5 ماہ جیل میں گزارے ہیں
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ انہوں نے بغیر کسی قصور کے 5 ماہ جیل کاٹی، لیکن اس دوران کبھی آنسو نہیں بہائے۔ فیصل آباد میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسکالر شپ کے ذریعے بچوں کو ان کا حق ملتا دیکھنا جذباتی لمحہ ہوتا ہے، جس سے خوشی کے آنسو آ جاتے ہیں۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ طلبہ کی محبت کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے مخالفین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ کہتے ہیں یہ سب منصوبہ بندی کے تحت ہوتا ہے، وہ آئیں اور دیکھیں کہ ایک ماں نے بچوں کے ساتھ کیسا مضبوط رشتہ قائم کیا ہے۔
انہوں نے یقین دلایا کہ اب پنجاب کے بچوں کے خواب ادھورے نہیں رہیں گے۔ اس سال 30 ہزار اسکالر شپ دی گئی ہیں اور اگلے سال یہ تعداد 50 ہزار تک بڑھائی جائے گی۔
اس سے پہلے، لاہور میں “آسان کاروبار فنانس” اور “آسان کاروبار کارڈز” کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے اعلان کیا کہ 3 کروڑ روپے تک کے بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو سہولتیں دی جائیں گی اور اگر قرضہ لینے کے بعد کوئی مشکل پیش آئے تو حکومت مدد فراہم کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کے دورِ حکومت میں معیشت بہتر ہوئی اور دہشت گردی کا خاتمہ ہوا، لیکن 2018 کے بعد معیشت کو تباہی کا سامنا کرنا پڑا۔ اب معیشت دوبارہ بہتری کی طرف گامزن ہے۔