دمشق کی جامع مسجد اموی کے دروازے پر نمازیوں کا ہجوم جمع ہے

دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شام میں دمشق کی تاریخی اموی مسجد میں بھگدڑ مچنے سے 4افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہو گئے۔ حکام نے بتایا کہ 5بچوں کو فریکچر اور شدید چوٹیں آئیں اور وہ بے ہوش ہو گئے۔ دمشق کے گورنر ماہر مروان نے بتایا کہ حکام واقعے کی وجہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں اور ذمے داروں سے جواب طلبی ہو گی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مسجد کے ایک حصے میں لنگر کا انتظام تھا اور ایک بہت بڑا ہجوم کھانے کے پیکٹ حاصل کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ شیف ابو عمر نامی ایک یوٹیوبر نے اس سے قبل اموی مسجد میں مفت کھانے کی تقسیم کے لیے تیاریوں کی ایک وڈیو پوسٹ کی تھی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اہم دورے پر ماسکو روانہ

رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ سید عباس عراقچی آج صبح ایک سفارتی وفد کی سربراہی میں ماسکو روانہ ہوئے جہاں وہ اعلیٰ روسی حکام سے بات چیت اور مشاورت کریں گے اور رہبر معظم کا تحریری پیغام روسی صدر تک پہنچائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی روسی حکام سے ملاقات اور مشاورت کے لیے اہم دورے پر جمعرات کو ماسکو روانہ ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ سید عباس عراقچی آج صبح ایک سفارتی وفد کی سربراہی میں ماسکو روانہ ہوئے جہاں وہ اعلیٰ روسی حکام سے بات چیت اور مشاورت کریں گے اور رہبر معظم کا تحریری پیغام روسی صدر تک پہنچائیں گے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کا روس کا پہلے سے طے شدہ دورہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کی دعوت پر اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داروں کے درمیان جاری مشاورت کے دائرے میں ہو رہا ہے۔ بقائی نے مزید کہا کہ اس دورے کے دوران عباس عراقچی اعلیٰ روسی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت کے ساتھ ساتھ امریکہ کے ساتھ حالیہ بالواسطہ مذاکرات کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • مجھے من مانی طریقے سے ہر جمعہ نظربند کیا جاتا ہے، میرواعظ عمر فاروق
  • ’جامع ڈیل چاہتے ہیں‘، حماس نے جنگ بندی کی اسرائیلی پیشکش مسترد کردی
  • مردان: زہریلے کھانے سے 7 افراد کی حالت غیر
  • حج بیت اللہ! صبر آزما مگر عظیم عبادت
  • ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اہم دورے پر ماسکو روانہ
  • عمران خان سے کون ملے گا؟ فہرست جیل حکام کو ارسال
  • کراچی:ٹریفک حادثات میں مزید 3 افراد جان کی بازی ہار گئے
  • اسلام آباد میں ژالہ باری سے فیصل مسجد کو بھی نقصان، ویڈیو دیکھیں
  • نفیسہ شاہ کا اسٹیٹ بینک حکام سے خواتین کے بینک اکاؤنٹس سے متعلق سوال
  • لاہور؛ مسجد کا خادم پراسرار طورپر تیسری منزل سے گر کر جاں بحق