بائیڈن انتظامیہ نے دھمکیاں دیں اور پوسٹ ہٹانے پر مجبور کیا‘ مارک زکربرگ
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے جو بائیڈن انتظامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ نے 2016ء کے انتخابات کے بعد غلط معلومات پرفیس بک کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ بائیڈن نے عوامی طور پر کہنا شروع کیا کہ سوشل میڈیا کمپنیاں کورونا ویکسین کے بارے میں غلط معلومات کو پھیلانے کی اجازت دے کر لوگوں کو مار رہی ہیں۔ اس طرح سیاستدانوں نے ہر زاویے سے کمپنی کا پیچھا کرنا شروع کیا۔ زکربرگ نے بتایا کہ بائیڈن انتظامیہ نے ہماری ٹیم کو دھمکیاں دیں اور پوسٹیں ڈیلیٹ کرنے پر مجبور کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایس ای سی پی نے کمپنیز ریگولیشنز مجریہ 2024 میں ترامیم تجویز کردیں
کراچی:سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے کارپوریٹ سیکٹر کے لیے ایک مرکزی رجسٹری کے قیام کی غرض سے کمپنیز ریگولیشنز مجریہ 2024 میں بعض ترامیم تجویز کر دی ہیں۔
تجویز کردہ تبدیلیوں کے مطابق کمپنیوں کو اپنے شیئر ہولڈرز سے حاصل کردہ UBO معلومات کمیشن کو eZfile پورٹل کے ذریعے دیگر متعلقہ ریگولیٹری ریٹرنز/فارمز کے ساتھ جمع کرانا ہوں گی۔ یہ معلومات مالیاتی ادارے ضرورت پڑنے پر حاصل کر سکیں گے۔
مختلف فریقین کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں پاکستان کو سال 2022 میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) کی گرے لسٹ سے کامیابی کے ساتھ نکال دیا گیا۔ اس کامیابی نے پاکستان کی عالمی ساکھ میں اضافہ کیا، جس سے غیر ملکی سرمایہ کاری کے حصول اور بین الاقوامی مالیاتی منڈیوں تک رسائی میں بہتری آئی۔
FATF معیارات کے مطابق UBO رجسٹری میں درست، تازہ ترین اور جامع معلومات کے مؤثر ریکارڈ کو یقینی بنایا جائے گا۔ یہ اصلاحات نہ صرف پاکستان کے عالمی بہترین طریقہ کار کے لیے عزم کو اجاگر کرتی ہیں بلکہ ملک کے مالیاتی نظام میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بھی مضبوط بناتی ہیں۔
مرکزی رجسٹری کا تصور مالی شفافیت کو فروغ دینے اور پاکستان کے اینٹی منی لانڈرنگ/کاؤنٹر فنانسنگ آف ٹیررازم فریم ورک کو FATF، آرگنائزیشن فار اکنامک کوآپریشن اینڈ ڈیولپمنٹ اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے مقرر کردہ عالمی معیارات سے ہم آہنگ کرنے کے لیے پیش کیا گیا ہے۔