کویت: منشیات اسمگلنگ کا بین الاقوامی گینگ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
کویت سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) کویت کے سرکاری ادارہ برائے انسداد منشیات کے حکام نے منشیات اسمگلنگ میں ملوث ایک گینگ کے 4افراد کو گرفتار کرلیا۔ زیر حراست افراد کا تعلق مبینہ طور پر بین الاقوامی منشیات نیٹ ورک سے بتایا جاتا ہے۔ ملزمان میں سے 2عرب شہریت کے حامل ہیں، جن میں سے ایک کویت میں غیر قانونی طور پر مقیم ہے۔ملزمان میں ایک کویتی خاتون شہری بھی شامل ہے جو بیرون ملک سے منشیات اسمگلنگ میں ملوث تھی۔ حکام نے 16 کلو گرام شبو اور 10ہزار ٹراماڈول گولیاں قبضے میں لے لیں جو کہ 2آگ بجھانے والے آلات کے اندر چھپائی گئی تھیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: ماں نے بیٹی کو زہر پلانے کے بعد گلا دبا کر قتل کردیا، ملزمہ گرفتار
کراچی کے علاقے سول لائن میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے بیٹی کے قتل میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا، ملزمہ نے بیٹی کو زہر پلانے کے بعد گلا دبا کر قتل کیا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق سول لائن سے بیٹی کے قتل میں ملوث خاتون نجمہ ارشد کو گرفتار کیا گیا۔ 15 سال کی ارم کو 5 اپریل کو قتل کیا گیا تھا، ملزمہ نے اپنے آشنا عبداللّٰہ کے ساتھ مل کر بیٹی کو قتل کیا۔
ملزمہ نے بیٹی کو کھٹمل مار دوا پلانے کے بعد رسی سے گلا دبا کر اور تکیہ رکھ کر قتل کیا، واقعہ کے بعد ملزمہ نے واقعہ کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے بیٹی کو آپسی رنجش کے باعث قتل کیا، پولیس کی جانب سے جمع کیے گئے شواہد سے ماں کا قتل میں ملوث ہونا ثابت ہوا، ساتھی ملزم کی گرفتاری کیلئے کوشش کی جا رہی ہے۔