بنو قابل ضلع شرقی میں کامیاب طلبہ وطالبات سے انٹرویوز
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
الخدمت کے تحت بنو قابل ضلع شرقی میں اپٹیٹوٹ ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات سے انٹرویوز کی جارہی ہے
کراچی ( عارف رمضان جتوئی) الخدمت کے تحت بنو قابل ضلع شرقی میں اپٹیٹوٹ ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات کے انٹرویوز کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ انٹرویوز کے دوران مختلف کورسز کے لیے طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے حصہ لے رہی ہے۔ انٹرویو ٹیسٹ کے سینٹر کی نگرانی بنو قابل ایسٹ کے ڈائریکٹر یوسف خواجہ سر انجام دے رہے ہیں۔ سینٹر کا دورہ کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع شرقی نعیم اختر کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد یوتھ ایمپاورمنٹ ہے۔ اس سلسلے میں نوجوانوں کو مختلف آئی ٹی کے کورسز کروائے جارہے ہیں جو کہ بالکل مفت ہیں۔ ہزاروں طلبہ و طالبات نے انٹرویوز دے چکے ہیں جو کہ نہ صرف حوصلہ افزا نمبرز ہیں بلکہ یہ بھی ثابت ہوتا کہ ہماری نوجوان نسل ہاتھوں میں اسلحے کے بجائے قلم، کمپیوٹر تھامنا چاہتی ہے۔ اسکلز ڈیولپمنٹ کے اس جذبے کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت کے ممنون ہیں کہ انہوں نے ہمارے ضلع میں اپنا پروگرام لانچ کیا اور ہمارے نوجوانوں کو آئی ٹی سے روشناس کروا رہے ہیں۔ ان شاء اللہ مستقبل ہمارے نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہوگا اور یہی نسل ملک و قوم کا نام روشن کرے گی اور معاشی بحرانوں سے نکالے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: طلبہ و طالبات
پڑھیں:
ہمارے مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے تو احتجاج اوو سے آگے جائے گا: عمر ایوب
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب—فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ہمارے مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے تو احتجاج اوو سے آگے جائے گا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اوو احتجاج کا آغاز ہے، معاملات حل نہ ہوئے تو اس سے آگے جائیں گے۔
عمر ایوب کا کہنا ہے کہ یہ ہے فائل جس میں ہمارے تحریری مطالبات ہیں، پہلا مطالبہ اسیران کی قانون کے مطابق رہائی ہے۔
تحریک انصاف حکومت کے جواب سے مطمئن ہوئی تو مذاکرات آگے چلیں گے: عرفان صدیقیحکومتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف حکومت کے جواب سے مطمئن ہوئی تو مذاکرات آگے چلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نہ ہمیں ڈیل چاہیے نہ ڈھیل چاہیے، اسیران کی رہائی، 26 نومبر اور 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن ہمارے مطالبے ہیں۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی رہائی بھی مطالبہ ہے، ہمارے تمام اراکین کی رہائی آئین اور قانون کے مطابق کی جائے۔
عمر ایوب نے یہ بھی کہا کہ ایگزیکٹیو آرڈر سے یہ معاملات حل ہو نہیں سکتے، امپائر صحیح ہونا چاہیے، حکومت کمیشن بنائے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔