پی ایس او نے ڈی اینڈ بی کی خدمات حاصل کرلی
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ (پی ایس او)اپنے سپلائی چین کی رسک مینجمنٹ کی صلاحیتوں کو بہتر کرنے کیلئے ڈیٹا اینالیٹکس کے عالمی ادارے ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ پاکستان (ڈی اینڈ بی) کی خدمات حاصل کرلی ہیں اس تعاون کے ذریعے، پی ایس او ڈی اینڈ بی کی مہارت سے فائدہ اٹھا کر اپنے سپلائرز کے حوالے سے مستند معلومات پر مبنی فیصلے کرسکے گا۔ ڈی اینڈ بی پاکستان، ایک معروف عالمی ادارے ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ ورلڈ وائیڈ نیٹ ورک کا حصہ ہے جو بہتر کاروباری فیصلے کرنے کے لیے ڈیٹا اور تجزیات فراہم کر کے کمپنیوں کو اپنی کاروباری کارکردگی بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ڈی اینڈ بی رسک اینالیٹکس سلوشن سے پی ایس او کو اپنے سپلائرز کی مکمل جانچ پڑتال، خطرات کے جائزے، کاروباری اشاریوں کی فوری نگرانی اور مضبوط اسکریننگ عمل کے نفاذ میں مدد ملے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈی اینڈ بی پی ایس او
پڑھیں:
پی او اے کا کوچز تنخواہوں بارے اسپورٹس بورڈ پالیسی کاخیرمقدم
اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل محمد خالد محمود نے پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی)کی جانب سے کوالیفائیڈ کوچز کی تنخواہوں میں اضافیبارے نی پالیسی کو سراہتے ہوے کہا ہے کہ ایسے فیصلے ملک میں کھیلوں کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہونگے۔ خالد محمود جو حال ہی میں ہونے والے انتخابات میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن پی او اے کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے تھے کا کہا تھا کہ پی ایس بی کے فیصلے سے بین الاقوامی معیار کے حامل کوچز کو ان کا حق ملنے کیساتھ ساتھ نوجوان کوچز کو بیرون ملک مطلوبہ تعلیم حاصل کرکے کوچنگ کے بارے میں جدید ترین معلومات حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ خالد محمود نے مزید کہا کہ کوچز اور کھلاڑیوں کے دوستانہ فیصلے نوجوانوں کو بہترین طریقے سے تیار کرنے میں مدد کریں گے جبکہ بین الاقوامی تقاضوں کے مطابق رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے ہمیں تمام محاذوں پر اپنے معیار کو بلند کرنے کی ضرورت ہے۔