حیدرآباد: شدید سردی کے باعث سڑک کنارے خواتین ٹھیلے سے گرم کپڑے خرید رہی ہیں.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی میں یخ بستہ ہوائیں؛ شہر قائد کا موسم کب تک سرد رہے گا؟

کراچی:

شہر قائد میں آج بھی یخ بستہ ہوائیں چل رہی ہیں جب کہ سردی کی شدت  سے متعلق محکمہ موسمیات کی جانب سے بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔
 

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت برقرار ہے ۔ 

شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 14.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جب کہ یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت اصل درجہ حرارت سے 2 تا 4 درجے زیادہ محسوس ہورہی ہے۔

آج دُھند کے باعث حدِ نگاہ 2.5 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی۔

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت26 اور کم سے کم10ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔

شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں میں10سے30کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں یخ بستہ ہوائیں؛ شہر قائد کا موسم کب تک سرد رہے گا؟
  • ٹنڈو الہیار کے رہائشیوں کا منشیات کی خرید و فروخت کیخلاف احتجاج
  • نائب صدرالخدمت سندھ سیدمحمد یونس بے روزگار افراد کو سبزی وفروٹ کے ٹھیلے فراہم کرنے کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں
  • مائیک ٹائسن نے جیک پال سے شکست کے بعد 13 ملین ڈالر کا پرتعیش محل خرید لیا
  • کراچی میں سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ
  • کراچی: ماڑی پور روڈ پر ڈمپر نے سڑک کنارے کھڑی گاڑیوں کو ٹکر مار دی
  • محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
  • لاہور میں سردی برقرار، شدید دھند کے باعث موٹروے بند
  • شہر قائد میں سردی کی شدت برقراردرجہ حرارت 11ڈگری سینٹی گریڈ
  • خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں شدید سردی، کالام میں پارہ منفی 7 ہوگیا