ٹرمپ بعض اوقات جو کہتا ہے، وہ کرتا نہیں، حنا ربانی کھر
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
لاہور میں تھنک فیسٹ سے خطاب میں سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کس کی حکومت ہے، امریکا کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اُنکا کہنا تھا کہ پاکستان کی خطے میں اسوقت بہت زیادہ اہمیت ہے، بھارت کے روس کیساتھ ساتھ امریکا سے بھی اچھے تعلقات ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بعض اوقات جو کہتا ہے، وہ کرتا نہیں ہے۔ لاہور میں تھنک فیسٹ سے خطاب میں حنا ربانی کھر نے کہا کہ مغرب مہذب معاشرہ ہے اور انسانی حقوق کا خیال رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ بعض اوقات جو کہتا ہے، وہ کرتا نہیں، ٹرمپ آگیا تو بانی پی ٹی آئی رہا ہو جائے گا، ہر کوئی یہی سوال کر رہا ہے۔ سابق وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکا میں لابنگ لیگل ہے، انہوں نے ٹرمپ پر بہت خرچ کیا ہے، پاکستان میں کس کی حکومت ہے، امریکا کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خطے میں اس وقت بہت زیادہ اہمیت ہے، بھارت کے روس کے ساتھ ساتھ امریکا سے بھی اچھے تعلقات ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
سعودی عرب اور امریکا کے مابین بڑی پیشرفت، سعودی-امریکی نیوکلیئر معاہدہ جلد متوقع
ریاض:پاکستان میں سعودی عرب کے پریس اتاشی ڈاکٹر نائف نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور امریکا کے درمیان معاہدے میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے اور جلد ہی دونوں ممالک کے درمیان نیو کلیئر معاہدہ متوقع ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں سعودی پریس اتاشی ڈاکٹر نائف نے امریکی وزیرِ توانائی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن اور ریاض جلد ہی توانائی اور سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ امریکی وزیر توانائی کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں پرامن نیوکلیئرانرجی کی صنعت کو مقامی بنانے پر کام کر رہے ہیں۔
امریکی وزیرنے کہا کہ ہم اس سال سعودی عرب کے ساتھ نیوکلیئرتعاون کی مزید تفصیلات کا اعلان اور پرامن نیوکلیئر انرجی کے میدان میں سعودی عرب کے ساتھ تعاون کریں گے۔
اپنے بیان میں امریکی وزیر توانائی نے کہا کہ سعودی عرب دنیا کو ایک بہتر جگہ بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور مجھے توقع ہے کہ ہم سعودی عرب کے ساتھ ایک طویل المدتی شراکت داری دیکھیں گے۔