Express News:
2025-04-15@09:48:04 GMT

لیاری گینگ وار کے سرغنہ کے ریڈ وارنٹ تاحال جاری نہ ہوسکے

اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT

کراچی:

لیاری گینگ وار کے مرکزی ملزم وصی اللہ لاکھو کی گرفتاری کے لیے وزارت داخلہ کی جانب سے ریڈ وارنٹ تاحال جاری نہیں کیے جا سکے۔

ایکسپریس نیوز کو پولیس ذرائع سے معلوم ہوا کہ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے 40 سے زائد مقدمات میں پولیس کو انتہائی مطلوب ملزم وصی اللہ لاکھو کی گرفتاری کے لیے چند ماہ قبل وزارت داخلہ رجوع کیا تھا۔

 محکمہ داخلہ نے وزارت داخلہ کو ایک مراسلہ لکھا گیا تھا جس میں استدعا کی تھی کہ وصی اللہ لاکھو کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رجوع کیا جائے۔

اطلاعات ہیں کہ وصی اللہ لاکھو پڑوسی ملک ایران میں موجود ہے اور وہاں بیٹھ کر اپنا کراچی کے علاقے لیاری میں اپنا گینگ چلا رہا ہے۔ آئی جی سندھ نے چند ماہ قبل وصی اللہ لاکھو کی گرفتاری کے لیے محکمہ داخلہ سندھ کو مکتوب  بھیجا تھا ، آئی جی کی سفارش پر محکمہ داخلہ سندھ کے سیکشن افیسر جوڈیشل نے سیکریٹری وزارت داخلہ کو خط تحریر کیا تھا۔

پولیس کو مطلوب ملزم وصی اللہ لاکھوں پر زیادہ تر مقدمات سال 2012 میں لیاری آپریشن کے وقت قائم کیے گئے تھے ، ملزم وصی اللہ لاکھو نے لیاری آپریشن کے دوران انچارج لیاری آپریشن ایس ایس پی چوہدری اسلم سمیت متعدد پولیس افسران پر جان سے مارنے کے لیے فائرنگ کی تھی۔

ملزم وصی اللہ لاکھو اوراس کے ساتھیوں کی فائرنگ سے اس وقت کے ایس ایچ او سول لائن انسپکٹر فواد خان سمیت متعدد پولیس افسران و ملازمین جاں بحق و زخمی ہوئے تھے ، ملزم وصی اللہ لاکھو پر قتل ، اقدام قتل ، پولیس مقابلوں ، بھتہ خوری ، اسمگلنگ سمیت 40 سے زائد مقدمات درج ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: محکمہ داخلہ وزارت داخلہ

پڑھیں:

کراچی: لیاری ایکسپریس وے پر ڈمپر کی 3 گاڑیوں کو ٹکر

—فائل فوٹو

کراچی میں لیاری ایکسپریس وے پر ڈمپر نے 3 گاڑیوں کو ٹکر مار دی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق  تینوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ لیاری ایکسپریس وے پر پابندی کے باوجود ہیوی ٹریفک چل رہی ہے۔

کراچی، کار کی ٹکر سے راہ گیر جاں بحق، مشتعل افراد نے کار جلادی

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈسکو بیکری کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، مشتعل افراد نے گاڑی کو آگ لگادی۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں ڈسکو بیکری کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور 1 زخمی ہو گیا، مشتعل افراد نے گاڑی کو آگ لگا دی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور اور اس کے ساتھ موجود 3 افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق گاڑی جلانے کے الزام میں بھی کچھ لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: مطلوب 2 خطرناک اشتہاری ملزمان 10 اور 13 سال بعد گرفتار
  • سلمان خان کو دھمکی دینے والا گرفتار، کچھ دیر بعد رہا
  • لاہور پولیس کو مطلوب 2 خطرناک اشتہاری ملزمان 10 اور 13 سال بعد گرفتار
  • 13 شادیاں کرنے والی فرضی دلہنوں کا گینگ بے نقاب، 3 خواتین گرفتار
  • کراچی: مختلف علاقوں میں ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے
  • بنگلہ دیش: حسینہ واجد کی بھانجی، سابق برطانوی وزیر ٹیولپ صدیق کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • 2 روز سے سعودی عرب میں پھنسے عمرہ زائرین کی تاحال وطن واپسی نہ ہوسکی
  • کراچی: لیاری ایکسپریس وے پر ڈمپر کی 3 گاڑیوں کو ٹکر
  • بنگلا دیشی عدالت نے سابق برطانوی وزیر ٹیولپ صدیق کے وارنٹ جاری کردیے
  • حسینہ واجدکی بھانجی اور برطانوی ممبر پارلیمنٹ ٹیولپ صدیق کے وارنٹ جاری