Jasarat News:
2025-01-18@10:51:24 GMT

زرداری نے جتنے وسائل کراچی کو دیے، کسی نے نہیں دیے، بلاول

اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT

زرداری نے جتنے وسائل کراچی کو دیے، کسی نے نہیں دیے، بلاول

کراچی:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے کے پہلے فیز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے ہیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تین نسلوں سے پی پی اور میرا خاندان اس شہر کی ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں، صدر زرداری نے جتنے وسائل کراچی کو دیے، کسی نے نہیں دیے ‘ وفاق کی طرف سے سندھ کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا جاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قیوم آباد تا شاہ فیصل ملیر ایکسپریس وے کے فیز ون کا افتتاح کر تے ہوئے کیا جس کا نام ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے رکھا گیا۔افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سندھ کابینہ کے اراکین، پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، قائم علی شاہ سمیت پارٹی کی دیگر سینئر قیادت نے بھی شرکت کی۔ بلاول بھٹو نے شاہراہ بھٹو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد عوام شہید بھٹو نے بھی کراچی کو بڑے بڑے منصوبے دیے، شاہراہ فیصل اسٹیل مل سمیت ودیگر اہم منصوبے بھٹو نے دیے،شہید بینظیر بھٹو نے دو آمرانہ حکومتوں سے جدوجہد کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو نے ہمیشہ کراچی میں امن امان قائم کرنے اور نوجوانوں کو روزگار دینے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ صدر زرداری نے جتنے وسائل کراچی کو دیے اس سے پہلے کسی نے نہیں دیا، مصطفی کمال کے بیانات بھی رکارڈ پر موجود ہیں، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت جو منصوبے دیے وہ کامیاب ہیں۔کراچی کے جو مسائل ہیں ان کے حل کے لیے پرائیویٹ سیکٹر سے مل کر کام کرنا پڑے گا‘اگر کاروباری طبقے کو منافع نہیں ہوگا تو وہ آپکے ساتھ کیوں کام کرے گا؟ شہر کے تمام مسائل کا حل پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت نکالیں گے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ کراچی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے، دوسرے ممالک سے بھی لوگ یہاں آبسے ہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ شہر میں قائم علی شاہ کے دور سے پانی کا بڑا مسئلہ ہے ‘میئر اور وزیر بلدیات سے کہتا ہوں کہ پہلے پانی کے منصوبے پر کام کریں۔قبل ازیں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے شاہراہ بھٹو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج چیئرمین پی پی شاہراہ بھٹو کے پہلے فیز کا افتتاح کرنے آئے ہیں، آج سے 30 پہلے شھید بینظیر بھٹو نے کراچی پیکیج دیا تھا اس میں یہ منصوبہ شامل تھا، آج سے پونے 3سال قبل اس منصوبے کا کام شروع ہوا تھا، ایک بڑے بینک کے سی ای او نے مجھے کہا تھا میں سو فیصد فنانس کروں گا، کہیں کہا گیا کہ ہم 1.

6 بلین ڈالر کھا گئے، یہاں سوچا جاتا ہے کہ میں برائی کروں گا تو خبر بنے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ کراچی کا نہیں پورے پاکستان کا منصوبہ ہے، عقیل کریم ڈے ڈی اور عارف حبیب ہمارے ساتھ ملکر کام کریں، کراچی میں سو ایم جی ڈی کا ڈی سیلینیش کا پلانٹ لگانے جا رہے ہیں، کے فور میں بہت وقت لگا ہے، کلری بگار کی لائیننگ کر رہے ہیں جس سے پانی سیو ہوسکے، کراچی کے لیے 160 ایم جی ڈی پانی مزید لائیں گے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: افتتاحی تقریب کراچی کو علی شاہ بھٹو نے کام کر

پڑھیں:

ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری، بلاول بھٹو کو دعوت نامہ موصول

امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو دعوت نامہ موصول ہوگیا۔ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت ذاتی حیثیت میں دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آئند چند روز میں امریکا روانہ ہوں گے، بلاول بھٹو واشنگٹن میں ٹرمپ کی حلف برداری اور دیگر تقاریب میں شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ری پبلیکن پارٹی کے دیگر ذمہ داران سے بھی ملاقات کریں گے۔

خیال رہے کہ امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی حلف برداری 20 جنوری کو ہوگی جس میں دنیا بھر سے سربراہان مملکت اور دیگر نمائندے شرکت کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • جلد جدید ترین میڈیا یونیورسٹی کے قیام کا فیصلہ،سندھ حکومت نے عوام کوبڑی خوشخبری سنادی
  • بلاول بھٹو ڈونلڈ ٹرمپ کے ناشتے میں شرکت کریں گے،شہلا رضا
  • وزیراعلیٰ کراچی میں میڈیا یونیورسٹی بنانے کا فارمولابنائیں‘ بلاول
  • امریکا اگر سپر پاور ہے تو انہوں نے اپنی ثقافت کو اپنایا، بلاول بھٹو زرداری
  • کراچی میں میڈیا یونیورسٹی قائم ہونی چاہئے، بلاول بھٹو
  • بلاول بھٹو زرداری کا اسپین کشتی حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
  • بلاول بھٹو کو ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ موصول 
  • بلاول بھٹو نے 20 جنوری کو لاہور میں اجلاس طلب کرلیا
  • ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کیلئے بلاول بھٹو کو دعوت نامہ موصول
  • ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری، بلاول بھٹو کو دعوت نامہ موصول