لاہور: 51 شادیوں کی اجتماعی تقریب سے پنجاب دھی رانی پروگرام لانچ
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ’’ پنجاب دھی رانی پروگرام‘‘ کے تحت اجتماعی شادی کی تقریب میں دعا کررہی ہیں
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کا پہلا پنجاب دھی رانی پروگرام لانچ کر دیا۔ لاہور کے میرج ہال میں51 شادیوں کی اجتماعی تقریب سے پروگرام کا آغاز ہوا اور نوبیاہتا جوڑوں میں پانچ کرسچن جوڑے بھی شامل تھے۔ وزیراعلیٰ نے تمام نوبیاہتا جوڑوں کو مبارکباد اور دعائیں دیں۔ ڈاکٹر مفتی محمد رمضان سیالوی اور بشپ ندیم کامران نے دعا کرائی۔ نو بیاہتا دلہا دلہن کو میٹرس، کھانے پکانے کا سامان، ڈنر سیٹ سمیت دیگر سامان کے تحائف دیے گئے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے دھی رانی پروگرام سلامی کارڈ کی لانچنگ بھی کی اور ہر دلہن کو سلامی کارڈ بھی دیا۔ دلہنیں دھی رانی سلامی کارڈ کے ذریعے ایک لاکھ روپے سلامی حاصل کر سکیں گی۔ تقریب کے شرکا کو محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے ظہرانہ دیا گیا اور اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ شادی بچوں اور والدین کے لیے ایک جذباتی لمحہ ہوتاہے، میں بھی آپ کی ماں ہوں، میں بھی خوش ہوں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: دھی رانی پروگرام
پڑھیں:
بلاول بھٹو 20 جنوری کو لاہور میں اجلاس کی صدارت کرینگے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کا اجلاس20 جنوری کو بلاول ہائوس لاہور میںطلب کر لیا۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارٹی کے سینئر رہنما شرکت کریں گے، اجلاس میں پنجاب کی تنظیم سازی سمیت اہم امور کا جائزہ لیا جائے گا۔بلاول بھٹو پنجاب اور لاہو ر کے رہنمائوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے جس میں پارٹی امور کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائینگے۔