پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
اسلام آباد (صباح نیوز) ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جنوری2025ء کے دوسرے15 دنوں کے دوران3 سے5 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے، جس کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں تبدیلی ہے۔ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے کیونکہ سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں اور توانائی کی بڑھتی ہوئی طلب نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھادی ہیں۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال کردی گئی ہے، جس پر حتمی فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزارتِ خزانہ کریں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی قیمتوں میں
پڑھیں:
ڈالر کی قدر میں اضافے کا تسلسل برقرار
کراچی:عالمی سطح پر دیگر اہم کرنسیوں کی نسبت ڈالر مضبوط ہونے، ٹرمپ انتظامیہ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد امریکی درآمدات پر ڈیوٹی کی شرح میں ممکنہ اضافے اور چین، روس کی مصنوعات پر ممکنہ پابندیاں عائد ہونے جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو ایک بار پھر ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی۔
عالمی بینک کی جانب سے 10سالہ شراکت داری پلان کے تحت پاکستان کو 40ارب ڈالر مالیت کا قرض فراہم کرنے کے عندیے، سعودی کمپنی کی ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری دلچسپی اور جون میں پانڈا بانڈز کے اجرا جیسی مثبت اطلاعات کو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں نے نظرانداز رکھا۔
انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے اختتام پر ڈالر کی قدر 04پیسے کے اضافے سے 278روپے 76 پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 15پیسے کے اضافے سے 280روپے 67 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔