یوٹیوب، فیس بک اور ٹک ٹاک پر پابندی کیلیے درخواست دائر
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
لاہور(نمائندہ جسارت)لاہور ہائی کورٹ میں یوٹیوب، فیس بک، ٹک ٹاک پر فوری پابندی عائد کرنے کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔ شہری اسلم نے ایڈووکیٹ ندیم سرور کے توسط سے دائر کی گئی درخواست میں وفاقی حکومت اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کو فریق بنایا ہے۔درخواست گزار نے پٹیشن میں مؤقف اختیار کیا کہ پاکستان میں ہر دوسرے شخص کا یوٹیوب چینل ہے، جسے وہ بلیک میلنگ کے لیے استعمال کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر اخلاقی ویڈیوز اپ لوڈ کر کے وِیوز لیے جارہے ہیں اور پیسہ کمایا جا رہا ہے، یوٹیوب اور فیس بک پر بغیر کسی لائسنس کے کسی بھی قسم کی ویڈیو اپ لوڈ کی جا سکتی ہے۔درخواست گزار کے مطابق یوٹیوب، فیس بک، انسٹا گرام، ٹک ٹاک پر فیک ویڈیوز اپ لوڈ ہو رہی ہیں، جبکہ یوٹیوبرز اپنے ولاگز میں اپنے گھروں کی خواتین کو دکھا رہے ہیں جو کہ خاندانی نظام تباہ کرنے کے مترادف ہے۔شہری نے استدعا کی کہ لاہور ہائی کورٹ سٹیزن پروٹیکشن رولز پر عملدرآمد کرنے کا حکم دے، لاہور ہائی کورٹ سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز بند کرنے کا حکم جاری کرے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فیس بک
پڑھیں:
اسد قیصر کی ضمانت کیخلاف دائر اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج، پنجاب پولیس کو مایوسی کیوں؟
سپریم کورٹ نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج جبکہ 9 مئی مقدمات میں نامزد متعدد ملزمان کی ضمانت منسوخی کی درخواستیں نمٹادیں۔
خیبرپختوا حکومت کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کی، اس موقع پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختوا نے عدالت سے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی استدعا کی۔
سپریم کورٹ نے سابق اسپیکر اور رکن قومی اسمبلی اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل صوبائی حکومت کی جانب سے واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔
یہ بھی پڑھیں:
خیبرپختوا کی نگران حکومت نے اسد قیصر کی 9 مئی واقعات میں ضمانت منسوخی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا تاہم خیبرپختونخوا کی منتخب حکومت کے تحت صوبائی کابینہ نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی کی ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لینے کی منظوری دی تھی۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کی اسی 3 رکنی بینچ نے پنجاب حکومت کی جانب سے 9 مئی کے پر تشدد واقعات میں نامزد ملزمان کی ضمانت منسوخی کی درخواستیں نمٹاتے ہوئے انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کو ٹرائل 4 ماہ میں مکمل کرنے کرنے کی ہدایت کردی۔
سینیٹر اعجاز چوہدری کی درخواست ضمانت پر نوٹس
دوسری جانب سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی درخواست ضمانت پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت جمعرات تک ملتوی کردی ہے۔
پی ٹی آئی کے دیگر 2 رہنماؤں حافظ فرحت عباس اور امتیاز شیخ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے پولیس کو جمعرات تک حافظ فرحت عباس کی گرفتاری سے روک دیا ہے۔
پنجاب پولیس کو مایوسی کیوں؟
حافظ فرحت عباس کی جمعرات تک عبوری ضمانت 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے امتیاز شیخ کی عبوری ضمانت میں جمعرات تک توسیع کردی۔
ڈی ایس پی لاہور ڈاکٹر جاوید نے پولیس کو پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری سے روک دیا، لاہور پولیس کی ٹیم ہتھکڑیوں سمیت سپریم کورٹ کے باہر ممکنہ گرفتاری کے لیے تیارکھڑی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسد قیصر جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس سپریم کورٹ