بہاولپور: ملزمان نے گدھی کی ٹانگیں کاٹ دیں، مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
علامتی فوٹو
بہاولپور میں بستی رکرانی میں گدھی کی ٹانگیں کاٹ دی گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مالک کی مدعیت میں نامزد ملزم سمیت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
مقدمہ متن کے مطابق ملزمان نے بدفعلی کے بعد گدھی کی چاروں ٹانگیں کاٹیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی گدھی کو ویٹرنری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کوئٹہ: موٹرسائیکل سواروں کی پولیس پر فائرنگ
— فائل فوٹوکوئٹہ میں سریاب روڈ پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔
ذرائع کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
کوئٹہ کے علاقے سریاب میں نیو سریاب تھانے کی پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر سمیت تین اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔
پولیس کی فائرنگ سے ایک حملہ آور زخمی ہوا جسے گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دوسرا ملزم فرار ہو گیا۔
پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔