وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز میں نئی آسامیوں پر پابندی عاید
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
اسلام آبا د(آن لائن) ذرائع کے مطابق بجٹ 2025-26ء کی تیاری، وفاقی سرکاری ملازمین کے بجٹ تخمینوں پر کام شروع کر دیا ہے،وزارت خزانہ کی تمام وفاقی وزارتوں میں فالتو اور خالی آسامیاں ختم کرنے کی ہدایت کی ،وزارت خزانہ کی طرف سے تمام وزارتوں، ڈویژنوں اور محکموں کو ہدایات جاری کی،وزارت خزانہ نے تمام آسامیوں سے متعلق مکمل تفصیلات 6 فروری تک طلب کر لیں ،وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق وزارتوں میں تین سال سے خالی پڑی آسامیوں کو ختم کر دیا گیا ہے، تمام وزارتیں، ڈویڑنز خالی آسامیوں کی نشاندہی کرکے انہیں ختم کردیں، تفصیلات کے بغیر ملازمین سے متعلق اخراجات کے فارم قبول نہیں ہونگے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ا سامیوں
پڑھیں:
9 مئی(ن) لیگ کا دفتر جلانے کا کیس،یاسمین راشد ،محمود الرشید اور دیگر پر فرد جرم عاید
لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو (ن) لیگ کا دفتر جلانے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں یاسمین راشد، اعجاز چودگری، محمود الرشید اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عاید کردی۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد، محمود الرشید، اعجاز چودھری کو عدالت میں پیش کیا، دوران سماعت ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا، پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ صنم جاوید نے بھی عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔بعد ازاں عدالت نے سماعت 23 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے پراسیکیوشن کے گواہان کو طلب کر لیا۔عدالت میں پیشی کے موقع پر سینیٹر اعجاز چودھری نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات پاکستان کے مفاد میں ہیں، ان کو جاری رہنا چاہیے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز مذاکرات کو ناکام کرنا چاہتی ہیں، انہوں نے پارلیمنٹ کی توہین کی۔